کرکٹ

سابق وکٹ کیپر عتیق الزمان نے پاکستان کرکٹ بورڈ میں ملازمت کیلئے درخواست دیدی

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر عتیق الزمان نے پی سی بی کے ہیڈ انٹرنیشنل پلیئرز ڈویلپمنٹ کے عہدے کے لیے درخواست دے دی ہے۔سوئی سدرن کے سابق کوچ عتیق الزمان اس وقت اولڈ ٹریفورڈ میں لنکاشائرکائونٹی کے ساتھ بطور خواتین ٹیم ہیڈکوچ منسلک ہیں۔

عتیق کا کہنا ہے کہ کوچنگ تجرے اور اپنے علم کو پاکستان کرکٹ کے لیے شیئر کرناچاہتاہوںگراس روٹ لیول سے ایلیٹ سطح تک کام کا تجربہ ہے۔ملکی کرکٹ میں موقع ملنے کا منتظر ہوں۔اس سے قبل بھی عتیق مختلف عہدوں کے لئے پی سی بی میں درخواستیں دے چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!