پی ایس ایل فرنچائز مالکان اور نمائندوں کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات

Written by

in

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں فرنچائز مالکان اور نمائندوں کی ملاقات

فرنچائز مالکان نے محسن نقوی کو چیئرمین پی سی بی کے عہدے کی مبارکباد دی

فرنچائزز نے چیئرمین پی سی بی کو ایچ بی ایل پی ایس ایل کے پہلے مرحلے کے لاہور اور ملتان میں میچز کی کامیاب انعقاد پر مبارکباد بھی دی

چیئرمین پی سی بی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل میں مسلسل تعاون اور اس لیگ کو ایک برانڈ بنانے پر فرنچائز مالکان کا شکریہ ادا کیا

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان کی پہچان ہے۔ اور پی ایس ایل کو مزید خوب سے خوب تر بنانے میں آپ کی تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ کرکٹ کے فروغ کیلئے قابل عمل تجویز پر عملدرآمد کریں گے۔

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر، لیگ کمشنر نائلہ بھٹی، ڈائریکٹر پاکستان سپر لیگ صہیب شیخ موجود تھے

فرنچائزز کی نمائندگی ملتان سلطانز کے مالک علی ترین، لاہور قلندرز کے عاطف رانا اور سمین رانا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ندیم عمر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی نے کی

error: Content is protected !!