دیگر سپورٹس

ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ ؛ پاکستان نے کوریا کو شکست دے دی۔

ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ

پاکستان نے اپنے تیسرا میچ میں کوریا کو بھی شکست دے دی

جیونجو، جنوبی کوریا (سپورٹس لنک رپورٹ): ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ-2025 کے تیسرے میچ میں پاکستان نے کوریا کو 91-6 گول سے شکست دے دی، جیونجو ہواسن جمنازیم، جیونجو-سی، جنوبی کوریا۔

میچ کے دوران پاکستان کی جانب سے لیا رضا شاہ، علیشا نوید، حلیمہ، سرینہ حسین، جیسمین فاروق، فرح رشید، امانی، پاریسہ، سمیہ احمد اور علینہ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

نتائج: پہلی سہ ماہی:PAK-23 / KOR-2 ؛ دوسری سہ ماہی: PAK-45/KOR-3 ؛ تیسری سہ ماہی: PAK- 70/ KOR- 4 ؛
چوتھا سہ ماہی: PAK- 91/ KOR-6

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین مدثر آرائیں، صدر سمین ملک، سیکرٹری جنرل محمد ریاض نے کوریا کے خلاف 91-6 گول سے بھاری مارجن سے جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دی۔

پاکستان اس میگا ایونٹ کے پول بی میں ہے اور پاکستان اگلا میچ (کل) پیر کو جاپان کے خلاف کھیلے گا۔

چوتھا میچ 30 جون کو جاپان کے ساتھ جبکہ پاکستان اپنے گروپ میں اپنا پانچواں میچ یکم جولائی کو مالدیپ کے ساتھ کھیلے گا۔  اب پول بی میں پاکستان ٹاپ پر ہے۔

چیمپئن شپ میں گیارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور انہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ-اے؛ ملائیشیا، سنگاپور، سری لنکا، ہانگ کانگ اور ہندوستان۔

گروپ بی؛ چائنیز تائپے، جاپان، کوریا، پاکستان، مالدیپ اور سعودی عرب

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!