کرکٹ

تنقید کا جواب نہیں دوں گا، میری پوری توجہ صرف کرکٹ پر ہے; بابر اعظم

تنقید کا جواب نہیں دوں گا، میری پوری توجہ صرف کرکٹ پر ہے: بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر اور سابق کپتان بابر اعظم نے اپنی حالیہ سنچری اور ٹیم کی شاندار کامیابی کے باوجود ناقدین کو کسی سخت ردِعمل کے بجائے پرسکون انداز میں واضح کیا ہے کہ ان کی ساری توجہ صرف اور صرف کرکٹ اور گراؤنڈ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر مرکوز ہے۔

راولپنڈی میں سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں پاکستان کی 8 وکٹوں سے فتح کے بعد پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے کہا کہ وہ تنقید کا جواب میدان میں کارکردگی سے دینا پسند کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سنچری اسکور کرنے کے بعد میرا اعتماد بحال ہوا ہے اور میں جانتا تھا کہ اپنی فُرم اور مہارت کے بل پر دوبارہ بڑی اننگز کھیل سکتا ہوں۔

بابر اعظم نے مداحوں کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ برے وقت میں فینز نے ہمیشہ ان کا ساتھ دیا، جس سے انہیں حوصلہ اور توانائی ملی، وہ پہلے سے طے شدہ ٹارگٹ کے تحت بیٹنگ کرنے میدان میں اترے تھے، اور خوشی ہے کہ وہ اس مقصد میں کامیاب رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو سال کارکردگی کے لحاظ سے مشکل ضرور رہے، مگر انہوں نے اس عرصے میں اپنی فِٹنس، بیٹنگ اور فیلڈنگ پر بھرپور محنت کی اور مشکل وقت میں خود اعتمادی کو کبھی ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔

سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں سنچری اسکور کرکے بابر اعظم نے پاکستان کے عظیم اوپنر سعید انور کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ سعید انور نے اپنے کیریئر میں 244 اننگز میں 20 ون ڈے سنچریاں بنائی تھیں،

جبکہ بابر اعظم نے یہ سنگِ میل صرف 136 اننگز میں عبور کرلیا، جس کے ساتھ وہ کم سے کم اننگز میں 20 سنچریاں مکمل کرنے والے دنیا کے تیسرے تیز ترین بیٹر بن گئے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!