دیگر سپورٹس

نیشنل کورس 2025 کا شاندار انعقاد

نیشنل کورس 2025 کا شاندار انعقاد

کراچی(رپورٹ عامر کفایت) پاکستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن نے نیشنل کورس 2025 کی کامیابی کے ساتھ میزبانی کی،

جس میں تھرو بال، کیچ بال، روپ اسکیپنگ، ہینڈ بال اور پکل بال شامل ہے۔ایونٹ میں کراچی، سندھ، کے پی کے، بلوچستان، پنجاب، ایچ ای سی، محکمہ تعلیم، کھیلوں کے کوچز اور اساتذہ سمیت پاکستان بھر سے 140 شرکاء نے شرکت کی

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی محمد اقبال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے پی کے سپورٹس اینڈ یوتھ افیئر ڈیپارٹمنٹ تھے۔

پی ٹی ایف کی ڈائریکٹر عائشہ رزاق کے تھرو بال کے قواعد و ضوابط کے بارے میں بصیرت انگیز لیکچرز اور شارق صدیقی، سیکرٹری پاک روپ اسکیپنگ فیڈریشن کے روپ اسکپنگ پر لیکچر گے۔

مقبول آرائیں، صدر پاکستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن نے ضلعی سطح، قومی سطح اور بین الاقوامی سطح پر طلباء کے درمیان کھیلوں کو فروغ دینے، اعتماد، صحت، طاقت کو فروغ دینے کے لیے ایسوسی ایشن کے عزم پر زور دیا

اور یہ اقدام پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسییشن کے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے اور کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو فروغ دینے

اور عالمی سطح پر قومی سطح پر کھلاڑیوں کے درمیان کھیلوں اور قومی سطح پر کھلاڑیوں کی اولمپک سطح اور ورلڈ سطح پر صلاحیتوں کو فروغ دینے کے عزم کی نشاندہی کی ارگنائزنگ سیکرٹری ارشد حسین،

سیکرٹری کے پی تھرو بال اور کے پی اسٹوڈنٹس اولمپک نے نیشنل کورس آرگنائز تھے۔ تقریب میں عظمت پاشا، وائس پریزیڈنٹ لوگ پورے ہو گئے ہیں،

پی ایس او اے، عائشہ رزاق صدر پاک روپ فیڈ، شارق صدیقی سیکریٹری پاک روپ فیڈ، رانا سجاد، سیکریٹری پنجاب تھرو بال، معصوم عباس، کوآرڈینیٹر پی ٹی ایف،

عبدالصمد، سیکریٹری کراچی اسٹوڈنٹس، سمیع الحق اور عبدالرشید سمیت دیگر کھیلوں کے شعبے سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!