کولکتہ(سپورٹس لنک رپورٹ) مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والی انٹرنیشنل ڈائیور موپریا مترا نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی۔موپریامترا نے کولمبو میں منعقدہ 2016 کی ساتھ ایشین ایکواٹکس چیمپئن شپ میں بھارت کیلیے 2 میڈلز جیتے تھے، مقامی حکام کو ان کی لاش گھر میں نصب پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی ہے، مقامی پولیس آفیسر کا کہناہے کہ ابتدائی جانچ پڑتال سے سامنے آیا ہے کہ 15 سالہ ڈائیور اپنے تعلقات ٹوٹ جانے کی وجہ سے دلبرداشتہ تھیں۔ان کی لاش قانونی کارروائی پوری کرنے کے بعد پوسٹ مارٹم کیلیے بھیج دی گئی ہے، وہ ابتدا میں اپنا کیریئر جمناسٹکس میں بنانا چاہتی تھی لیکن ایک حادثے میں ان کی ٹانگ میں فریکچر ہوگیا تھا، جس کے بعد انھوں نے سوئمنگ اور خاص کر ڈائیونگ میں کیریئر بنایا تھا۔