کھیلوں کے میدان آباد کرنا ہمارا مشن ہے،ٹاؤن چیئر مین لانڈھی عبدالجمیل خان
ندیم عمر کی قیادت میں متحد ہیں،اعظم خان:کرکٹ کا کھیل مقابلے کا جنون پیدا کرتا ہے:خالد نفیس

کھیلوں کے میدان آباد کرنا ہمارا مشن ہے،ٹاؤن چیئر مین لانڈھی عبدالجمیل خان
ندیم عمر کی قیادت میں متحد ہیں،اعظم خان:کرکٹ کا کھیل مقابلے کا جنون پیدا کرتا ہے:خالد نفیس
ٹونامنٹ کی کوئی فیس نہیں ہے:سعید جبار،40اوورز کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب
کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی زون پانچ کے زیر اہتمام 40اوورز ناک آؤٹ کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ کورنگی فرینڈز کولٹس اور پاک اسٹوڈنٹس کے درمیان لانڈھی جیم خانہ گراؤنڈ پر کھیلا گیا،مہمان خصوصی لانڈھی ٹاؤن کے چیئر مین عبدالجمیل نے گیند کو ہٹ لگا کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر،کوآرڈی نیٹر آر سی اے کے اعظم خان، جوائنٹ سیکریٹری توصیف صدیقی،،آر سی اے کے کی ٹورنامنٹ کمیٹی کے چیئر مین خالد نفیس،اسسٹنٹ سیکریٹری وصال انصاری،سید محمد احمد نقوی،زون ون کے سیکریٹری عارف وحید،زون دو کے سیکریٹری سید نصرت اللہ،زون چار کے روح رواں سید عاصم ظہور،
زون پانچ کے سینئر نائب صدر اصغر علی خٹک،سیکریٹری سعید جبار،جوائنٹ سیکریٹری شہباز قریشی،لطیف الرحمان،زون سات کے زیب اقبال،جاوید اقبال اور دیگر بھی موجود تھے۔ٹاؤن چیئر مین لانڈھی عبدالجمیل خان کا کہنا تھا کہ اسپورٹس کے گراؤنڈز کو آباد کرنا اور جرائم کا خاتمہ ہمارامشن ہے،
انہو ں نے کھلاڑیوں کو تقلین کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ حقیقی اسپورٹس مین ہیں جو سماجی برائیوں کے ساتھ ساتھ نشہ آور چیزوں سے بھی خود کو بچا کر رکھیں تاکہ معاشرے کے مفید شہری بن سکیں
انہوں نے زون پانچ کو اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین بھی دلایا۔اعظم خان کا کہنا تھا کہ کلب کرکٹ کے فروغ میں ندیم عمر کی قیادت میں ہم متحد و متفق ہیں،
زون پانچ کی طرح تمام زونز میں 40اوورز کی کرکٹ کے ٹورنامنٹس کروائے جائیں گے۔چیئر مین ٹورنامنٹ کمیٹی آرسی اے کے خالد نفیس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ جہاں ایک طرف محبت و یگانگت پیدا کرتی ہے
تو وہیں پر جزبہ جنوں بھی پیدا کرتی ہے اور میدان میں ڈٹ جانے اور آخری دم تک مقابلہ کرنے کے جذبات اور ہمت کو ابھارتی ہے۔کسی بھی معاشرے کو صحتمند بنانے کے لئے یہی جذبات درکار ہوتے ہیں۔
زون پانچ کے سیکریٹری سعید جبار نے بتایا کہ ماضی کی طرح اس ٹورنامنٹ کی بھی کوئی فیس نہیں ہے،گراؤنڈ،گیند،امپائرز،اسکوررٹورنامنٹ کمیٹی فراہم کرے گی۔ سعید جبار نے تعا ون کی یقین دہانی کروانے پر مہمان خصوصی ٹاؤن چیئر مین کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
افتتاحی میچ میں کورنگی فرینڈز کولٹس نے سات وکٹوں سے کامیابی حاصل کی میچ میں محمد آصف نے شاندار سنچری اسکور کی انہوں نے116رنز بنانے کے ساتھ ساتھ چار وکٹیں بھی حاصل کیں،انہیں مین آف دی میچ قراردیا گیا۔



