آل پاکستان ٹیبل ٹینس ماسٹر کپ کے مقابلے پشاور میں شروع ہوگئے


آل پاکستان ٹیبل ٹینس ماسٹر کپ کے مقابلے پشاور میں شروع ہوگئے
پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام ہوپ پروگرام کے تحت آل پاکستان انڈر12 جونیئر ٹیبل ٹینس ٹریننگ کیمپ اور انڈر15 ماسٹر ٹیبل ٹینس کپ کے مقابلے پشاور سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں شروع ہوگئے.
جس میں ملک بھر سے میل وفمیل کھلاڑی شرکت کررہے ہیں باضابطہ افتتاح ڈائریکٹرجنرل سپورٹس خیبرپختونخوا تاشفین حیدرنے کیا,
ان کے ہمراہ منیجنگ ڈائریکٹر پرائیویٹ سکولزافتخار احمد،ڈائریکٹرآپریشن جمشید بلوچ،ڈائریکٹرڈویلپمنٹ منیر عباس،ریجنل سپورٹس آفیسر کاشف فرحان ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکاﺅنٹس شاہ فیصل،
خیبرپختونخوا ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر کفایت اﷲ،ہوپ پروگرام کے ہیڈ کوچ ابصار علی سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں
خیبر پختونخوا ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن اور پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا کے تعاون سے پی ٹی ٹی ایف ہوپز پروگرام میں پاکستان بھر سے صوبوں اور محکموں کی ٹیمیں شرکت کررہے ہیں ۔
ہوپ پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں کھلاڑیوں کو کوالیفائیڈ کوچز کے زیرنگرانی تین دن تک ٹریننگ دی جائیگی جبکہ آخرمیں مقابلے منعقد ہونگے جس کے فاتح کھلاڑی ایشین ہوپ پروگرام میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے ۔
اس کے ساتھ انڈر15 ماسٹر کپ ٹیبل ٹینس مقابلے بھی منعقد ہونگے جس میں پاکستان کے ٹاپ رینکنگ میل وفیمیل کھلاڑی شریک ہونگے ۔



