آل سندھ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ:پہلے روز چار میچوں کا فیصلہ
مہمان خصوصی سابق انٹرنیشنل و یوتھ اولمپک ہاکی کوچ محمد علی خان نے چیمپئن شپ کا افتتاح کیا

آل سندھ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ:پہلے روز چار میچوں کا فیصلہ
مہمان خصوصی سابق انٹرنیشنل و یوتھ اولمپک ہاکی کوچ محمد علی خان نے چیمپئن شپ کا افتتاح کیا
کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) آل سندھ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ شروع ہو گئی،پہلے روز جیکب آباد،کشمور،کراچی سینٹرل اور شکار پور نے اپنے میچز جیت کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔
افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی سابق انٹرنیشنل و یوتھ اولمپک ہاکی کوچ محمد علی خان تھے جنہوں نے گیند کو ہٹ لگا کر چیمپئن شپ کا افتتاح کیا۔
آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں ڈسٹرکٹ جیکب آباد نے ڈسٹرکٹ ملیر کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرا کر فاتحانہ آغاز کیا۔
جیکب آبادکے ارشاد نے ہیٹ ٹرک اسکور کی جبکہ امان اللہ اور اکبر نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔ڈسٹرکٹ ملیر کے گول اسکورر محمد علی رانا اور محمد رافع تھے۔
دوسرے میچ میں ڈسٹرکٹ کشمور نے ڈسٹرکٹ کورنگی کو باآسانی سات گول سے ہرایافاتح ٹیم کی جانب سے عمر نے تین جبکہ زونیر اور رانا نے دو، دو گول اسکور کئے۔
تیسرے میچ میں ضلع شکار پور نے میر پور خاص کو دس گول سے شکست دی، شکار پور کے دانش اور عبدالباسط نے پانچ، پانچ گول اسکور کئے۔
چوتھے میچ میں ڈسٹرکٹ سینٹرل نے کیماڑی کو پانچ گول سے مات دی، سینٹرل کی کی جانب سے محمد عیسیٰ نے دوجبکہ محمد صدیق، حذیفہ ارشد اور محمد وقاص نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔
اس موقع پر صدر سندھ ہاکی ایسوسی احسن احمد جتوئی، رمضان جمالی، اسلم خان نیازی، اولمپئین قمر ابراھیم، اولمپئین کامران اشرف، جان محمد، لطافت حسین شاہ، فاروق خان، اعجاز کھوکر، عظمت پاشا، شاہین فاطمہ، شاہین سلطانہ اور دیگر موجود تھے۔
20 جولائی تک عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں سندھ کے 20 اضلاع کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن میں کراچی ڈویژن کے سات ڈسٹرکٹ کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔



