ہاکی

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے اخراجات کا ریکارڈ طلب

پی ایچ ایف کے صدر وسیکرٹری کے مالی اخراجات کا ریکارڈ طلب

پاکستان سپورٹس بورڈ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری کے غیر ملکی دوروں اور ان پر اٹھنے والے مالی اخراجات کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا۔

پی ایس بی نے گزشتہ دنوں پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ایک خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی دوروں پر کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ٹی اے ڈی اے ادا کرنا پی ایس بی کی نہیں بلکہ خود فیڈریشن کی ذمہ داری ہے ۔

خط میں ملائشیا میں منعقدہ نیشنز کپ میں قومی کھلاڑیوں کو ٹی اے ڈی اے دیئے جانے کے حوالے سے ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پی ایچ ایف گزشتہ برس دیے جانے والے فنڈز کے حوالے سے تفصیلات اب تک فراہم نہیں کرسکا،

اس ضمن میں صدر اور سیکرٹری کو متعدد مرتبہ زبانی اور تحریری یاد دہانی بھی کرائی گئی لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 30 مئی 2025 کو تحریری طور پراعتراف کرتے ہوئے آگاہ کیا تھا کہ اس کے پاس بینک میں فنڈز موجود ہیں لیکن کھلاڑیوں کو ڈیلی الاؤنس نہیں ملا،

20 جون کو اس حوالے سے وضاحت مانگی لیکن آج تک جواب موصول نہیں ہوا، اگر پی ایچ ایف کو مالی بحران کا سامنا ہے تو وہ پہلے حساب کتاب جمع کرائے ،

ان میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران بینکوں کے اسٹیٹمنٹ،، فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری کا گزشتہ چھ ماہ کے دوران غیر ملکی دوروں کا مکمل ریکارڈ اور اس ضمن میں ہونے والے مالی اخراجات کی تفصیل بھی فراہم جائے ،

پی ایس پی نے اسلام آباد میں پی ایچ ایف کے نئے دفتر کے قیام کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں اور اس ضمن میں فیڈریشن کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کا ثبوت بھی طلب کیا گیا ہے ۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!