دیگر سپورٹس

اسپورٹس جرنلسٹ زاہد غفار سے ڈکیتی کی واردات ، سجاس کی جانب سے مذمت

وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ فوری نوٹس لیں.

اسپورٹس جرنلسٹ زاہد غفار سے ڈکیتی کی واردات۔ سجاس کی جانب سے مذمت۔

وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ فوری نوٹس لیں

اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ( سجاس) کے عہدیداران اور جملہ ممبران نے سینیر اسپورٹس جرنلسٹ اور سجاس وکراچی پریس کلب کے رکن زاہد غفار سے ڈکیتی کی واردات کی مذمت کی ہے،

کراچی میں اب صحافیوں کی جان کو بھی خطرہ لاحق ہوگیا ہے فیروز آباد پولیس تھانے کی حدود میں مسلح ملزمان نے سینیئر صحافی زاہد غفار کو جان سے مارنے کی دھمکی دی اور لوٹ مار کرتے ہوئے قیمتی اشیاء سے محروم کردیا،

واقعہ اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی نشان دہی کرتا ہے، کراچی شہر میں صحافیوں کی جان و مال غیر. محفوظ ہونے لگی ہے زاہد غفار کو اس قبل بھی اسلحہ کے زور پراس وقت لوٹا گیا تھا.

جب وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ اسپتال سے گھر واپس جا رہے تھے، سجاس نے ارباب اختیار بالخصوص وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ سے فوری کارروائی کرکے زاہد غفار کے نقصان کا ازالہ کرنے کی اپیل کی ہے.

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!