فٹ بال

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے "نولبرٹو سولانو” کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا

عالمی شہرت یافتہ نولبرٹو بطور ہیڈ کوچ قومی مینز اور انڈر 23 ٹیم کی ذمہ داری سنبھالیں گے، پی ایف ایف

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے "نولبرٹو سولانو” کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا

عالمی شہرت یافتہ نولبرٹو بطور ہیڈ کوچ قومی مینز اور انڈر 23 ٹیم کی ذمہ داری سنبھالیں گے، پی ایف ایف

کوچز کے تجربات سے قومی مینز اور انڈر 23 ٹیم ٹیموں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا، سید محسن پاکستان فٹبال فیڈریشن نے پیرو کے نامور فٹبالر اور سابق پریمیئر لیگ اسٹار نولبرٹو سولانو کو قومی مینز اور انڈر 23 ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔

سولانو نے نیوکاسل یونائیٹڈ، ایسٹن ولا، اور بوکا جونیئرز جیسے بڑے کلبوں کی نمائندگی کی اور 2018 کے فیفا ورلڈ کپ اور 2019 کوپا امریکہ میں پیرو کوچنگ ٹیم کا حصہ رہے۔

ان کے ساتھ جارج کاستانئیرا کو ایسوسی ایٹ فٹنس کوچ کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ 30 سال سے زائد کا عالمی تجربہ رکھنے والے جارج نے کئی ممالک کی قومی ٹیموں اور بڑے کلبوں کے ساتھ کام کیا۔

اس موقع پر صدر پی ایف ایف سید محسن گیلانی کا کہنا ہے کہ نولبرٹو سولانو عالمی فٹبال کا بڑا نام ہے، جبکہ جارج کاستانئیرا دنیا کی بہترین فٹنس ٹریننگ کا تجربہ رکھتے ہیں۔

دونوں کوچز پاکستان فٹبال کو ایک نیا رخ دینے میں اہم کردار ادا کریں گے آور کھلاڑیوں کو ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!