سکواش

جہانگیر خان پی ایس اے سیریز چیلنجر اسکواش، سیمی فائنل لائن اپ مکمل

طیب اسلم، ، صدام الحق ، ورون آصف اور محمد عماد سیمی فائنل میں پہنچ گئے

جہانگیر خان پی ایس اے سیریز چیلنجر اسکواش، سیمی فائنل لائن اپ مکمل

طیب اسلم، ، صدام الحق ، ورون آصف اور محمد عماد سیمی فائنل میں پہنچ گئے

کراچی ( سپورٹس رپورٹ لنک ) شہر قائد میں جہانگیر خان پی ایس اے سیریز چیلنجر اسکواش ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی۔ سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان نے بھی میچز دیکھے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی ۔

ٹورنامنٹ ڈائریکٹر نوید عالم کے مطابق عاطف وصی اینڈ فیملی کے تعاون سے جہانگیر خان اسپورٹس کلب میں پانچ روزہ ایونٹ میں چاروں کوارٹر فائنل کے فیصلے ہوگئے۔۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے طیب اسلم نے پاکستان آرمی کے اذان علی کو ایک کے مقابلے میں تین گیمز سے شکست دی۔ پاکستان آرمی کے صدام الحق نے پنجاب کے سخی اللہ کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین دو گیمز سے ہرایا۔

صدام الحق نے پہلے دو گیمز میں ناکامی کے باوجود شاندار فائیٹ بیک کیا ۔ پینسٹھ منٹ جاری رہنے والے میچ میں صدام کی جیت کا اسکور نو گیارہ۔ پانچ گیارہ، گیارہ چھ ، پندرہ تیرہ اور گیارہ پانچ رہا ۔

پنجاب کے ورون آصف نے سندھ کے وائلڈ کارڈ ہولڈر حسن ہراچہ کو تین صفر سے آؤٹ کلاس کیا ۔ محمد عماد کو پنجاب کے خاقان ملک کے دوران میچ ریٹائر ہرٹ ہونے پر فاتح قرار دیا گیا۔

پہلا سیمی تین بجے اور دوسرا چار بجے سہ پہر کھیلا جائے گا۔ تین ہزار ڈالر انعامی رقم کے ایونٹ کا فائنل چھبیس جولائی کو کھیلا جائے گا ۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!