دیگر سپورٹس

آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپیئن شپ 8 اگست سے شروع ہو گی۔

آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپیئن شپ 8 اگست سے شروع ہو گی۔

اسلام آباد(نوازگوھر) پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپیئن شپ 8 اگست سے لیزر سٹی بائولنگ کلب، صفا گولڈ، ایف سیون مرکز، اسلام آباد میں شروع ہو گی۔

گزشتہ روز پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ کامران خالد جنجوعہ کے مطابق پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے چیمپئن شپ منعقد کروانے کی منظوری دے دی ہے اور چیمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں۔

چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔ چیمپئن شپ میں نو کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز،لیڈیز سنگلز، ایمچور، ڈیف مینز سنگلز، ڈیف لیڈیز سنگلز، ٹیم ایونٹ، میڈیا اور ٹیک ٹاکرز کے مقابلے شامل ہیں .

چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن یکم اگست سے شروع ہو گی جوکہ7 اگست شام پانچ بجے تک جاری رہے گی اور اسی روز شام سات بجے چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان کیا جائے گا۔

چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے 14 اگست کو کھیلے جائیں گے۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

واضع رہے کہ پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام یہ مقابلے 2003 سے ہر سال جشن آزادی کے موقع پر منعقد ہو رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!