
جشن آزادی منانا زندہ قوموں کی پہچان ہوتی ہے.عطاالرحمن خان
پاکستان کے قیام کی داستان ہمارے بزرگوں ماوں بہنوں کی لازوال قربانیوں سے مزین یے اس آزادی کے خلاف آج بھی باطل قوتیں اپنی سازشوں میں مصروف ہیں لیکن ہماری نوجوان نسل اپنی آزادی کی حفاظت کرنا جانتی ہے.
ان خیالات کا اظہار محمد عامر مارتھ ایڈیشنل ڈائریکٹر سٹاف اور طلحہ معین خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر اورینس و پریوینشن نے نیب ملتان اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام جشن یوم آزادی پاکستان اور مارکہ حق کے سلسلہ میں جاری سپورٹس تقریبات کے سلسلہ میں منعقد ہونے والے کرکٹ میچ جو کہ سپورٹس کمپلیکس ملتان میں کھیلا گیا.
کے موقع پر کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عدنان نعیم ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان نے کہا کہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اپنے قومی ہیروز اور آزادی پاکستان کے شہداء کی یاد میں ان تقریبات کا انعقاد کررہا ہے.
جس کا بنیادی مقصد آنے والی نسل کو آزادی کی اہمیت سے روشناس کرانا ہے دریں اثنا جشن آزادی و مارکہ حق کے سلسلہ میں اتفاق ہاکی کلب میلسی اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ہاکی اکیڈیمی ملتان کے مابین تین میچز کی سیریز کھیلی گئی .
جس میں ملتان اکیڈیمی نے دو ایک سے سیریز میں کامیابی حاصل کی مہمان خصوصی عطاالرحمن خان ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان تھے جن کا دونوں ٹیموں کے ساتھ تعارف ہوا
اور انہوں نے کہا کہ ہم خوش نصیب ہیں کہ ہمیں قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میسر آئی جنہوں نے ہمیں آزادی کے مفہوم سے روشناس کرایا آخر میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے



