پشاورڈسٹرکٹ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ ، ینگ خلیل کلب کی کامیابی

پشاورڈسٹرکٹ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ ، ینگ خلیل کلب کی کامیابی
پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ) پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی کے زیر اہتمام جاری پشاور ڈسٹرکٹ ٹی 20 کرکٹ چیمپئن شپ زون فور کے میچ میں ینگ خلیل کرکٹ کلب نے ہیرو کلب کو 70 رنز سے شکست دیدی ،
جمخانہ گراﺅنڈ پر کھیلے گئے میچ میں ینگ خلیل کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اورز میں 163 رنز بنائے جس میں نور اﷲ نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 98 رنز بنائے سلمان خان 34 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ،
ہیرو کلب کی طرف سے مصباح اﷲ نے دو وقار اﷲ اور مقصود نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا ، جواب میں ہیرو کلب کی پوری ٹیم 93 رنز بناسکی جس میں حمید خان 24 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ،
خلیل کلب کی طرف سے حسنین آفریدی نے پانچ امین علی شاہ نے تین ، ظہیر اور نوراﷲ نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا ، نور اﷲ کو بہترین پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیاگیا ۔
اس موقع پر پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اصغر خان اور ملک کرکٹ اکیڈمی کے ایم ڈی ملک فرمان بھی موجو د تھے ۔



