دیگر سپورٹس

بلال خان شیرپاؤ خیبرپختونخوا ٹیک بال ایسوسی ایشن کے چیئرمین منتخب

بلال خان شیرپاؤ خیبرپختونخوا ٹیک بال ایسوسی ایشن کے چیئرمین منتخب

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) خیبرپختونخوا میں ٹیک بال کے فروغ کے لئے ایک اہم پیش رفت کے طور پر بلال خان شیرپاؤ کو متفقہ طور پر خیبرپختونخوا ٹیک بال ایسوسی ایشن کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔

یہ انتخاب ایک اجلاس کے دوران کیا گیا جس کی صدارت ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر توقیق احمد نے کی۔ جنرل سیکرٹری میاں وجاہت علی نے بلال خان کی نامزدگی پیش کی، جس کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں پاکستان ٹیک بال فیڈریشن کے چیئرمین راحت میاں اور خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے نمائندے کفایت اللہ خان نے مبصرین کے طور پر شرکت کی۔

اس موقع پر پاکستان میں ٹیک بال کے بانی میاں ابصار علی، نائب صدر اختر رسول، نائب صدر شفیق احمد، تعلقات عامہ کے افسر (پی آر او) یاسر اسلام، ایگزیکٹو ممبر ابراہیم شنواری، اسسٹنٹ سیکرٹری خدیجہ، محمد یاسین اور اتھلیٹس کمیشن کی رکن صفا مروہ بھی موجود تھے۔

توقیق احمد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دنیا کے دیگر حصوں کی طرح پاکستان میں بھی ٹیک بال تیزی سے مقبول ہوتا جا رہا ہے یہ بات باعث خوشی ہے کہ پشاور سے تعلق رکھنے والا ایک اتھلیٹ رواں سال اکتوبر میں بحرین میں ہونے والے ایشین یوتھ گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرے گا۔

نو منتخب چیئرمین بلال خان شیرپاؤ نے کہاکہ یہ ان کے لئے ایک اعزاز ہے کہ انہیں یہ ذمے داری سونپی گئی ہے، خیبرپختونخوا کے کونے کونے میں ٹیک بال کے فروغ کے لئے پُرعزم ہیں

اور دور دراز علاقوں سے چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے اور ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیک بال ہر ایک کے لئے قابلِ رسائی ہو، ہمارا بنیادی مقصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ حکومت، نجی شعبے اور کارپوریٹ اداروں کو بھی اس مشن میں شامل کریں گے تاکہ اس کھیل کوا فروغ دیا جا سکے، سب مل کر خیبرپختونخوا میں ٹیک بال کے لئے ایک مضبوط بنیاد رکھیں گے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!