ناروے فٹ بال کپ جیتنے والی ٹیم کے رکن محمد انیس پشاور پہنچ گئے


ناروے فٹ بال کپ جیتنے والی ٹیم کے رکن محمد انیس پشاور پہنچ گئے
پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ) ناروے فٹ بال کپ جیتنے والی پاکستان ٹیم کے رکن لنڈی کوتل خیبر کے محمد انیس پشاور پہنچ گئے۔
پشاور سپورٹس کمپلیکس میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس تاشفین حیدر، ڈائریکٹر سپورٹس آپریشن جمشید بلوچ، ریجنل سپورٹس آفیسر پشاور کاشف فرحان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس ضم اضلاع محمد ریاض،
چیف کوچ شفقت اللہ،نائب صدر خیبر پختونخوا ٹیک بال ایسوسی ایشن اختر رسول، ایڈمنسٹریٹر یوسف آفریدی ، کوچ امان اللہ اور دیگر حکام نے ان کا استقبال کیا۔ محمد انیس کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور ان کی کارکردگی کو سراہاگیا۔
ڈی جی سپورٹس نے محمد انیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ موصوف نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے ایسے نوجوان ملک قوم کا روشن مستقبل ہیں ان کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کی جائے گی اور ان کے ساتھ ہر قسم تعاون کیا جائے گا۔



