باکسنگ

یوم آزادی انٹرکلب باکسنگ پشاور سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگئے

یوم آزادی انٹرکلب باکسنگ پشاور سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگئے

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) ریجنل سپورٹس آفس پشاور اورضلعی انتظامیہ کے باہمی اشتراک سے "معرکہ حق” اور جشنِ آزادی کے سلسلے میں قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں باکسنگ اور ووشو کے مقابلے شروع ہوگئے ،

باضابطہ افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فیانس اینڈ پلانینگ پشاور اصغر سورانی نے کیا ان کے ہمراہ ریجنل سپورٹس پشاور کاشف فرحان سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ،انٹر کلب باکسنگ مقابلوں میں ضلع بھر سے 14 کلبز کے 70 سے زائد کھلاڑی 8 مختلف ویٹ کیٹگری مد مقابل ہوں گے

مقابلے دو دن تک جاری رہینگے اسی طرح انٹر کلب ووشو کے مقابلے بھی پشاور سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگئے جس میں 8 کلبز کے سو سے زائد کھلاڑی 7 مختلف ویٹ میں شریک ہیں ۔

اس موقع پر خیبرپختونخوا ووشو ایسوسی ایشن کے سربراہ رحمت گل آفریدی سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔ جش آزادی کے سلسلے میں مختلف تقاریب جاری ہیں 11 اگست کو بیڈمنٹن، ٹیگ بال اور باسکٹ بال کے میل و فیمل ایونٹس قیوم اسٹیڈیم پشاور میں ہوں گے،

جبکہ 12 اگست کو لیکروس اور جوڈو کے مقابلے شیڈول ہیں۔14 اگست کو دن میں ٹیبل ٹینس اور ہاکی کے مقابلے ہوں گے، جبکہ رات کو میوزیکل کنسرٹ میں پشتو و اردو موسیقی، علاقائی رقص، میجک شو اور مارشل آرٹس کے ساتھ ساتھ آتشبازی کا شاندار مظاہرہ ہوگا۔۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!