آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے ایمچور سنگلز کا ٹائٹل زکریا داد نے جیت لیا

آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے ایمچور سنگلز کا ٹائٹل زکریا داد نے جیت لیا۔
اسلام آباد (نوازگوھر) آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے ایمچور سنگلز کا ٹائٹل زکریا داد نے جیت لیا جبکہ
اویس علی اور سید سعاد نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل،
گزشتہ روز لیزر سٹی باولنگ کلب، صفا گولڈ ایف سیون اسلام آباد میں جاری چیمپئن شپ ایمچور سنگلز کے مقابلوں میں زکریا داد نے 160 پوائنٹس کے ساتھ چیمپئن ہونے کا اعزازحاصل کیا۔
اویس علی نے 156 پوائنٹس ساتھ دوسری پوزیشن اور سید سعاد نے 148 پوائنٹس ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن کے علاوہ شائقینِ تعداد کی کثیر تعداد میں موجود تھے۔
چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین نو کیٹگریز کے مقابلے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز،لیڈیز سنگلز، ایمچور، ڈیف مینز سنگلز، ڈیف لیڈیز سنگلز، ٹیم ایونٹ، میڈیا اور ٹیک ٹاکرز کے مقابلے شامل ہیں۔
چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے 14 اگست کو کھیلے جائیں گے۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔



