کرکٹ
پاکستانی ٹیم میں ایک بار پھر ردو بدل کا امکان؟

پاکستانی ٹیم میں ایک بار پھر ردوبدل کا امکان؟
ایشیا کپ سے قبل یو اے ای میں ٹرائی اینگولر سیریز کیلیے پاکستان ٹیم میں ایک بار پھر ردوبدل کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دورہ ویسٹ انڈیز پر موجود شاہین شاہ آفریدی، اور حارث روف کی جگہ فاسٹ بولر سلمان مرزا اور آل راؤنڈر احمد دانیال کو موقع دیئے جانے کا امکان ہے۔
جب کہ اوپننگ بیٹر فخرزمان کی انجری کی وجہ سے ٹرائی سیریز میں شرکت مشکوک ہے۔
ذرائع کے مطابق ہیمسٹرنگ انجری کے شکار بائیں ہاتھ کے اوپنر فخر زمان ایک دو ون میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کریں گے جہاں پی سی بی میڈیکل پینل ان کی انجری کا معائنہ کرے گا۔
اطلاعات کے مطابق فخر زمان کی انجری زیادہ پریشان کن نہیں ہے، اوپنر پرامید ہیں کہ وہ معمول کے ری ہیب سے ہی فٹنس مسائل سے جان چھڑا لیں گے۔



