دیگر سپورٹس

بیکن ہاؤس اور پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے درمیان معاہدہ

بیکن ہاؤس اور پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے درمیان معاہدہ

 بیکن ہاؤس اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے درمیان اولمپک ہاؤس لاہور میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے، جس کا مقصد اسکول کی سطح پر کھیلوں میں دیانت داری، تکنیکی معیار، اور بین الاقوامی شناخت کو فروغ دینا ہے۔

تعاون کے ذریعے اولمپک اقدار اور عالمی معیار کے کھیلوں کے طریقہ کار کوسکول کی سرگرمیوں میں شامل کیا جائیگا۔شراکت داری کے تحت بیکن ہاؤس سکول سسٹم، ٹی این ایس بیکن ہاؤس اور بیکن ہاؤس نیو لینڈز کے طلبہ کو بین الاقوامی نوجوانوں کے فورمز اور پروگرامز میں شرکت کا موقع ملے گا،

جو انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی اور اولمپک کونسل آف ایشیا کے تحت منعقد ہوں گی۔ مشترکہ اقدامات میں کھیلوں میں دیانت داری اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود پر سیمینارز، فزیکل ایجوکیشن کے عملے کی تربیت، اور سکسیس سٹوریز کی عالمی سطح پر تشہیر شامل ہیں۔

پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن اولمپک ایجوکیشن وسائل اور تکنیکی معاونت فراہم کریگی۔ مفاہمتی یاداشت پر دستخط بیکن ہاؤس کے سی ای او، قاسم قصوری اور پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے صدر عارف سعید نے کئے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!