دیگر سپورٹس

ایشیا پیسیفک پیڈل کپ، پاکستانی ٹیم شرکت کو تیار

پاکستان تاریخ میں پہلی بار ایشیا پیسیفک پیڈل کپ 2025 میں شرکت کے لئے تیار ہے۔

ایشیا پیسیفک پیڈل کپ 28 سے 31 اگست کو کوالالمپور، ملائیشیا میں منعقد ہوگا، جو کھیلوں کے میدان میں پاکستان کے لئے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا جا رہا ہے۔

پاکستانی اسکواڈ کی قیادت کپتان اظہر کاچی اور وائس کپتان مہرک طاہرانی کریں گے، ٹیم مین مرد و خواتین دونوں شامل ہیں، جو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے جزبے، مہارت اور جوش کو اجاگر کرنے کے لئے تیار ہیں۔

ماہرین کے مطابق پاکستان ٹیم کی یہ پہلی شمولیت صرف ایک مقابلہ نہیں بلکہ پاکستان پیڈل ٹور کی محنت اور وژن کا ثبوت ہے، یہ اقدام نہ صرف پاکستان کو عالمی پیڈؒل منظر نامے میں جگہ دلائے گا بلکہ نئی نسل کو کھیلوں میں آگے بڑھنے کی تحریک بھی دے گا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!