پہلا ٹی ٹوئنٹی ; سری لنکا نے زمبابوے کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی
سری لنکا نے 176 رنز کا ہدف 20 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا

سری لنکا نے زمبابوے کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے 176 رنز کا ہدف 20 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
سری لنکا کی جانب سے اوپنر پتھوم نسانکا 55 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کوشل مینڈس 38، نوانیڈو فرنینڈو 7، داسن شناکا 6، کوشل پریرا 4 اور کپتان چرتھ اسالانکا 1 رن کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
کمنڈو مینڈس اور دُوشن ہیمانتا بالترتیب 41 اور 14 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے۔
زمبابوے کی جانب سے رچرڈ نگاروا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ سکندر رضا، بریڈ ایونز، ٹینوٹینڈا ماپوسا اور بلیسنگ مزرابانی نے 1، 1 کھلاڑی آؤٹ کیا۔
اس سے قبل سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز اسکور کیے۔
زمبابوے کی جانب سے برائن بینیٹ 81 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان سکندر رضا 28، رائن برل 17، شان ولیمز 14، تاشنگا موسیکیوا 11، ٹیڈیوناشے مارومانی 7 جبکہ ٹونی مونیونگا بغیر کھاتا کھولے پویلین لوٹے۔
ٹینوٹینڈا ماپوسا 2 اور بریڈ ایونز 0 کے اسکور پر ناٹ آؤٹ رہے۔



