آئی ایم سی اوورفورٹی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے لوگو کی رونمائی کر دی گئی۔

آئی ایم سی اوورفورٹی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے لوگو کی رونمائی کر دی گئی۔
کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) گزشتہ روز تقریب رونمائی پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسو سی ایشن کے آفس کراچی میں ہوئی۔ رواں برس اکیس نومبر سے یکم دسمبر تک میگا ایونٹ شہر قائد میں کھیلا جائے گا
جس میں پاکستان سمیت گیارہ ملکوں کی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی جبکہ بارہویں ٹیم ریسٹ آف دی ورلڈ ہوگی اس اسکواڈ میں وہ کھلاڑی شامل ہوں گے
جو انٹرنیشنل ماسٹرز کرکٹ (آئی ایم سی) کے ان ممبر ملکوں کی کھلاڑی شامل ہوں گے جو ایونٹ میں بطور ٹیم حصہ نہیں لے سکے ہیں۔
چیئرمین پی وی سی اے فواد اعجاز کا ورلڈ کپ کے لوگو کی تقریب رونمائی پر کہنا تھا کہ انہیں خوشی ہے کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ورلڈ کپ کا آغاز پاکستان سے ہو رہا ہے
اور انہیں امید ہے کہ وہ اس ایونٹ کو بہترین انتظامات کے ساتھ یادگار بنانے میں کامیاب ہوں گے۔ پی وی سی اے کے سربراہ نے بتایا کہ لوگو میں کرکٹ کی اصل اسپرٹ اور روایت کو مد نظر رکھا گیا ہے
اور ویٹرنز کرکٹ کی وجہ سے اس بات کو مد نظر رکھا گیا ہے کہ لوگو میں بھی میچورٹی نظر آئے۔ فواد اعجاز کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ سبز ہلالی پرچم کے رنگ کو لوگو میں نمایاں رکھا گیا کیونکہ یہ بھی تاریخ کا حصہ بنے گا
اور پاکستان کرکٹ ٹیم کی ایونٹ کے دوران کٹ بھی اسی رنگ کی ہو گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اوور فورٹی کا مختصر فارمیٹ کا میگا ایونٹ جو میں بارہ ٹیمیں پاکستان، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، سری لنکا، ہانگ کانگ،
زمبابوے، کینیڈا، سعودی عرب، یو اے ای، امریکہ اور ریسٹ آف دی ورلڈ ٹیم شامل ہیں بھرپور تیاریوں کے ساتھ شرکت کریں گی اور ایونٹ میں ٹرافی کے لئے جنگ شائقین کرکٹ کے لئے اس ایونٹ کو دلچسپ بنائے گی۔
فواد اعجاز نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے دوران کل 42 میچز مختلف میدانوں پر کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان ٹیم کے تمام میچز فلڈ لائٹس میں ہوں گے اور یہ میچز براہ راست نشر کیے جائیں گے
اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بھی اسٹریم ہوں گے۔ پی وی سی اے کے سربراہ نے مزید کہا کہا کہ ایونٹ کے دوران شریک ٹیموں کے لئے افیشل ڈنرز کے علاوہ مختلف تفریحی پروگرام بھی ترتیب دئے گئے ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ شائقین کو زبردست کرکٹ سے لطف اندوز کرے گا، کھیلوں کی سیاحت کو فروغ دے گا اور پاکستان کی مہمان نوازی کو دنیا کے سامنے اجاگر کرے گا۔



