ہاکی

میر سرفراز احمد بگٹی سے پی ایچ ایف صدر میر طارق حسین بگٹی کی ملاقات

میر سرفراز احمد بگٹی سے پی ایچ ایف صدر میر طارق حسین بگٹی کی ملاقات

چیف منسٹر بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی نے سی ایم ہاؤس بلوچستان میں ملاقات کی ۔

اس موقع پر پی ایچ ایف صدر نے سی ایم بلوچستان کو پاکستان ہاکی ٹیم کی پرفارمنس اور پرو لیگ میں شرکت کے حوالے سے

تفصیلات بتائیں جس پر سی ایم بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ خوش آئند بات یے کہ پی ایچ ایف کی موجودہ قیادت نے نہ صرف ملک بھر میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان ہاکی کی ترقی و ترویج میں جو کردار ادا کیا یے وہ قابل تحسین ہے۔

اسکے علاوہ کھلاڑیوں کی جو حالیہ ایونٹس میں پرفارمنس سامنے آئی ہے وہ قابل تعریف یے۔ بلوچستان حکومت پاکستان ہاکی کے فروغ کیلئے بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی نے چیف منسٹر بلوچستان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی ہاکی کی ترقی میں بلوچستان حکومت کا تعاون جاری رہے گا تاکہ نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان بھر میں ہاکی پروان چڑھے گی ۔

اس موقع پر پی ایچ ایف صدر میر طارق حسین بگٹی نے چیف منسٹر بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کو سونیئر بھی پیش کیا

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!