فٹ بال
اے ایف سی فٹسال ایشین کپ ; قومی فٹسال ٹیم کے کیمپ کا اسلام آباد میں آغاز

اے ایف سی فٹسال ایشین کپ 2026 انڈونیشیا کوالیفائر
قومی فٹسال ٹیم کے کیمپ کا اسلام آباد میں آغاز
کیمپ جناح اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم میں جاری کیمپ کی قیادت ہیڈ کوچ سخاوت علی کر ریے ہیں پہلی بار پاکستان فٹسال ٹیم کسی بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی
گروپ ڈی میں پاکستان، چینی تائی پے عراق اور میزبان سعودی عرب شامل ہیں قومی ٹیم اپنا پہلا میچ عراق کے خلاف 20 ستمبر کو کھیلے گی دوسرے میچ میں میزبان سعودی عرب سے 22 ستمبر کو مقابلہ ہوگا
قومی ٹیم آخری گروپ میچ چینی تائی پے کے خلاف 24 ستمبر کو کھیلے گی تمام میچز دمام میں کھیلے جائیں گے



