کرکٹ

صائم ایوب، بابر اعظم کے ’اپ ڈیٹڈ ورژن‘ قرار

پاکستان کے مایہ ناز بیٹر فخر زمان نے صائم ایوب کو بابر اعظم کا ’اپ ڈیٹڈ ورژن‘ قرار دے دیا۔

مارچ 2023 میں ٹی 20 ڈیبیو کرنے والے صائم ایوب نے اب تک 41 میچز کھیلے ہیں جس میں انہوں نے چار نصف سنچریوں کی مدد سے 816 رنز بنائے ہیں۔

صائم کے کیریئر کا بہترین اسکور 98 ناٹ آؤٹ ہے جو انہوں نے سنچورین میں جنوبی افریقا کے خلاف بنایا تھا۔

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں فخر زمان نے صائم ایوب کی تعریف کی اور ان کا موازنہ بابر سے کیا ہے۔ فخر زمان نے کہا کہ مجھ سے کسی نے لاہور میں پوچھا تھا اور میں نے کہا تھا کہ صائم ایوب بابر اعظم کا ’اپڈیٹ شدہ ورژن‘ ہے۔

ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا بھی کہنا تھا کہ صائم ایوب کے رنز اکثر پاکستان کی جیت کا باعث بنتے ہیں وہ ہمارے لیے اہم کھلاڑی ہے۔

واضح رہے کہ ٹی 20 میں صائم ایوب کا ایوریج 22.05 ہے اور ان کا اسٹرائیک ریٹ 136.45 ہے۔ونسل (اے سی سی) کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں فخر زمان نے صائم ایوب کی تعریف کی اور ان کا موازنہ بابر سے کیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!