سکواش

آل پاکستان نیشنل جونیئر بوائز سکواش چیمپئن شپ پشاور میں شروع ہوگئی

آل پاکستان نیشنل جونیئر بوائز انڈر 9 اور 17 سکواش چیمپئن شپ پشاور میں شروع ہوگئی

پشاور( سپورٹس لنک رپورٹ) آل پاکستان نیشنل جونیئر بوائز انڈر 9 اور 17 سکواش چیمپئن شپ قیوم سٹیڈیم پشاور قمر زمان سکواش کمپلیکس میں شروع ہو گئی۔

اس پانچ روزہ ایونٹمیں پاکستان بھر سے 300 سے زائد باصلاحیت نوجوان اسکواش کھلاڑی شرکت کررہے ہیں ، چیمپئن شپ کا باضابطہ افتتاحسیکرٹری پبلک ہیلتھ اینڈ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ داودخان نے کیا

ان کے ہمراہ اسابق ورلڈ چیمپئن صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے صدر لیجنڈ قمر زمان ڈائریکٹر پی ایس ایف گروپ کیپٹن عرفان اصغرسابق ورلڈ نمبر ٹومحب اللہ خان،

کے پی اسکواش ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری منصور زمان، فنانس سیکریٹری وزیر محمد، سینئر کوچ اور چیف آرگنائزر، منورزمان سمیت دیگر اہم شخصیات اور کمیونٹی کے دیگر معززین نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے داودخان نے چیمپیئن شپ کے لیے اپنے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے نوجوان ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے اور کھیل پر مثبت اثر ڈالنے کے مشن کو اجاگر کیا۔

انہوں نے تقریب کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے منتظمین اور شرکاءکی غیر متزلزل لگن کو سراہا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!