کرکٹ

پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس منسوخ کردی

پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس منسوخ کردی

پاکستان کی روایتی پری میچ پریس کانفرنس جو دبئی اسٹیڈیم میں ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں بھارت کے میچ سے قبل ہونی تھی اسے منسوخ کردیا گیا ہے۔

پاکستانی کھلاڑی یا سپورٹ اسٹاف کے کسی رکن نے مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے میڈیا سے گفتگو کرنا تھی تاہم اسے منسوخ کردیا ہے جس کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

واضح رہے کہ یہ ٹورنامنٹ میں دوسرا موقع ہے جب پاکستان نے میچ سے قبل کانفرنس منسوخ کی ہو۔

اس سے قبل یو اے ای کے خلاف گروپ مرحلے کے میچ سے قبل پری میچ کانفرنس منسوخ کی گئی تھی جب پی سی بی نے میچ ریفری اینڈی پائکرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔

پاک بھارت میچ کے ٹاس کے وقت تنازع شروع ہوا تھا جب یادیو نے پاکستانی ہم منصب سلمان علی آغا سے ہاتھ نہیں ملایا تھا۔ میچ جیتنے کے بعد بھی کپتان سوریا کمار یادیو اور شیوم دوبے پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ کیے بغیر ڈریسنگ روم کی طرف چلے گئے تھے۔

بعدازاں میچ ریفری پائکرافٹ نے کپتان سلمان علی آغا اور ٹیم منیجر سے ملاقات کرکے معافی مانگ لی تھی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!