دیگر سپورٹس

اسلام آباد اسپورٹس گالا 2025 ; سید ذیشان علی نقوی کی خصوصی شرکت

اسلام آباد میں اسپورٹس گالا 2025 ;

فوکل پرسن وزیراعظم یوتھ پروگرام اور پریزیڈنٹ پاکستان کونسل فار ٹریڈیشن سپورٹس اینڈ گیمز سید ذیشان علی نقوی کی خصوصی شرکت

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) AIMS School & College میں اسپورٹس گالا 2025 شاندار انداز میں منعقد ہوا، جس میں فوکل پرسن وزیراعظم یوتھ پروگرام اور پریزیڈنٹ پاکستان کونسل فار ٹریڈیشن سپورٹس اینڈ گیمز سید ذیشان علی نقوی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

تقریب کا اہتمام ادارے کے سی ای او امتیاز علی رضوی نے کیا تقریب کا آغاز مشعل جلا کر سید ذیشان نقوی نے کیا، جس کے بعد بچوں نے مختلف اسپورٹس مقابلوں میں بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیا۔

کھیلوں میں پٹھو گرم، بنٹے، فٹبال، رسی کشی، دوڑ اور ٹریڈیشن اسپورٹس شامل تھیں گروپ پریڈ کے شاندار مظاہرے سے تقریب کا ماحول مزید پرجوش ہوگیا اور فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی خطاب کرتے ہوئے سید ذیشان نقوی نے کہاآج یہاں آکر بے حد خوشی ہوئی۔

بچوں سے مل کر اور ادارے کا ماحول دیکھ کر دل باغ باغ ہوگیا ہے۔ یہاں تقریباً ساڑھے چار سو طلبہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں، اور اس قدر منظم سیٹ اپ واقعی قابلِ تعریف ہےانہوں نے مزید کہایہ ادارہ نہ صرف تعلیمی میدان میں نمایاں ہے بلکہ کھیلوں اور دیگر سرگرمیوں کے ذریعے بچوں کو بہترین مواقع فراہم کر رہا ہے۔

یہی بچے پاکستان کا مستقبل ہیں اور آنے والے وقت میں ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد بھی ہر بچے کو ترقی کا بھرپور موقع فراہم کرنا ہے

اس موقع پر سی ای او امتیاز علی رضوی نے سید ذیشان نقوی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شرکت نے طلبہ کے حوصلے بلند کیے اور تقریب کی اہمیت میں اضافہ کیا

اختتامی تقریب میں سید ذیشان نقوی نے ادارے کی بلڈنگ، کلاس رومز اور سہولیات کا تفصیلی دورہ کیا، بچوں سے ملاقات کی اور انتظامات کی تعریف کی۔ آخر میں پوزیشن ہولڈر بچوں میں میڈلز، شیلڈز اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے گئے

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!