ہاکی

کراچی ; کے ایچ اے ویمنز وِنگ کے زیر اہتمام نمائشی ہاکی میچ کا انعقاد

کے ایچ اے ویمنز وِنگ کے زیر اہتمام نمائشی ہاکی میچ کا انعقاد

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن ویمنز وِنگ کے زیرِ اہتمام اولمپین حنیف خان اور ڈاکٹر جنید علی شاہ اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال میں نمائشی ہاکی کا انعقادکیا گیا۔

اس میچ میں کے ایچ اے ویمنز کلر اور کے ایچ اے ویمنز وائٹ نے شرکت کی۔میچ میں کے ایچ اے ویمنز کلر نے ایک کے مقابلے میں صفر سے کامیابی حاصل کی۔ واحد فیصلہ کن گول ثمینہ تبسم نے اسکور کیا۔

میچ کی نگرانی کے فرائض ایمپائرز عرفان طاہر، کشمالہ بتول اور رضوان خان نے انجام دیے۔میچ کی اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی سندھ ہائی کورٹ کراچی کے ایڈیشنل رجسٹرار محمد فیصل رشید تھے۔

انہوں نے سید حیدر حسین کی ہاکی کے فروغ کے لیے خدمات کو سراہا اور کے ایچ اے ویمنز وِنگ کی اس کوشش کی تعریف کی کہ وہ خواتین کھلاڑیوں کو مسلسل ٹورنامنٹس اور میچز کے ذریعے اپنی صلاحیتیں نکھارنے کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔

اس موقع پر اولمپین حنیف خان، سیکریٹری کے ایچ اے نے مہمانِ خصوصی کو شیلڈ پیش کی۔ دیگر معزز مہمانوں میں سید حیدر حسین، اسما علی شاہ صدر کے ایچ اے ویمنز ونگ، ڈاکٹر ہما ریاض وائس پریزیڈنٹ کے ایچ اے ویمنز ونگ،

سمیرا نسیم، بتول کاظم سیکریٹری کے ایچ اے ویمنز ونگ، بتول رضوی، جنید احمد خان، سید محمد سعید، ایس ایم مجید، قمر رضا اور امتیاز علی شاہ کراچی ٹیم منیجر شامل تھے۔

اسما علی شاہ نے کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر کے ایچ اے ویمنز ونگ کو مبارکباد دی اور معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنی قیمتی وقت نکال کر خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ ویمنز ہاکی کے فروغ میں ہم سب کو مل کر کام کرنے کی ضرور ت ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!