سکواش

نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ: عبداللہ کی شاندار کارکردگی

ویمنز میں رشنا محبوب اور دامیہ خان کی فائنل میں رسائی،راحیل وکٹر،عدنان زمان،فہد خان بھی فائنل میں

پبلک اسکول حیدرآباد نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ:عبداللہ فائنل میں پہنچ گئے

ویمنز میں رشنا محبوب اور دامیہ خان کی فائنل میں رسائی،

راحیل وکٹر،عدنان زمان،فہد خان بھی فائنل میں

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) واپڈا کے عبداللہ نواز اور رشنا محبوب نے پہلی پبلک اسکول حیدرآباد نیشنل جونیئر بوائز،ویمنز اسکواش چیمپئن شپ کے بوائز انڈر19 اور ویمنز کے فائنل میں جگہ بنالی۔

سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پبلک اسکول حیدرآبادکے اسکواش کورٹس میں چار لاکھ روپے مالیت کی انعامی رقم کی حامل چیمپئن شپ کے سیمی فائنلز گزشتہ روز کھیلے گئے۔

سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے سیکریٹری نوید رحمان کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق بوائز انڈر19کے سیمی فائنل میں وائلڈ کارڈانٹری ہولڈر عبداللہ نواز کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جار ی ہے۔

انہوں نے سیمی فائنل میں ایم زمان کو3-0سے آؤٹ کلاس کیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں سندھ کے عدنان زمان نے باسط کو3-0سے ہراکر فائنل میں جگہ بنالی۔

بوائز انڈر13کے فائنل میں سندھ کے راحیل وکٹرنے ایم صائم کو3-0سے اور پاکستان ائر فورس کے فہد خان نے ارمان علی کو3-1 سے قابو کر کے فائنل میں رسائی حاصل کی۔

ویمنز کے سیمی فائنلز میں زیڈ ٹی بی ایل کی رشنا محبوب نے انعم مصطفی کو3-2 سے اور سند ھ کی دامیہ خان نے ویشنوی کو3-2سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔

بوائز انڈر9میں سندھ کے ایم بن نسیم نے ایم طلحہ کو3-0سے اورسندھ کے ابان خان نے احتشام خان کو 3-0سے شکست دے کر ٹائٹل میچ کے لئے کوالیفائی کیا۔

واضح رہے کہ چیمپئن شپ کے لئے ملک بھر سے 193کھلاڑیوں نے اپنی انٹری کنفر م کی تھی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!