35 ویں نیشنل گیمز : سندھ کی مرد و خواتین ہاکی ٹیموں کیلئے ٹرائلز کا اعلان

35 ویں نیشنل گیمز : سندھ کی مرد و خواتین ہاکی ٹیموں کیلئے ٹرائلز کا اعلان
کراچی: 35 ویں نیشنل گیمز کے لیے سندھ کی مرد و خواتین ہاکی ٹیموں کی سلیکشن ٹرائلز کے لیے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔سندھ کے تمام ریجنل ہیڈ کوارٹرز پر ابتدائی ٹرائلز منعقد کیے جائیں گے اس کے بعد فائنل ٹرائلز کراچی میں منعقد ہوں گے۔
سندھ ھاکی ایسوسی ایشن کے صدر بیرسٹر مرتضی وھاب کی منظوری سے سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اکبر علی قائم خانی نے محکمہ کھیل سندھ اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کی ہدایات کے مطابق کیا۔
سندھ کے تمام سینٹرز پر 9 اکتوبر 2025 بروز جمعرات بیک وقت مرد و خواتین ہاکی ٹیموں کی سلیکشن کے سلسلے میں ٹرائز منعقد کیے جائیں گے۔
کراچی سینٹر کے لیے ٹرائلز کا انعقاد کے ایچ اے سپورٹس کمپلیکس میں ہوگا جس کے لیے اولمپین افتخار سید کو سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین نامزد کیا گیا ہے
جبکہ سلیکشن کمیٹی کے ممبران میں اولمپین وسیم فیروز۔ انٹرنیشنل لئیق لاشاری۔ انٹرنیشنل تسلیم عثمانی۔ سلمان شیخ۔ مس سمیرہ۔ نسیم مس شامل ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ اسپورٹس افیسر اسماعیل شاہ کو کراچی سینٹر کے لیے کوارڈینیٹر و اوبزرور مقرر کیا گیا ہے۔
حیدراباد سینٹر کے ٹرائلز بورڈ سٹیڈیم لطیف اباد میں منعقد ہوں گے جس کے لیے رضوان تنویر کو چیئرمین سلیکشن کمیٹی مقرر کیا گیا ہے جبکہ ممبران میں افتخار الدین۔ عبدالحمید سولنگی۔ وسیم خان ۔اصف ضمیر۔ مس کہکشاں۔ مس رانا شامل ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ اسپورٹس افیسر مریم کیریو کو کوارڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔
سکھر سینٹر کے لیے ٹرائلز کا انعقاد پیپلز ہاکی سٹیڈیم میں ہوگا اس سلسلے میں ذوالفقار حسین کو سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جبکہ ممبران میں عارف محمود۔ ذاکر حسین زیدی۔
مس ارشاد عوان ۔مس یاسمین۔ذھرا جبیں۔ مس فضا جعفری اور امیر محمد شامل ہیں جبکہ اخلاق احمد میمن ڈسٹرکٹ اسپورٹس افیسر کو کوارڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔
لاڑکانہ سینٹر کے لیے ٹرائلز کھوڑا اسپورٹس کمپلیکس لاڑکانہ میں منعقد ہوں گے اس سلسلے میں شفقت حسین مکانی کو سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جبکہ ممبران میں غلام علی۔ اصف مائیکل۔ جاوید لغاری۔ مس ارم بلوچ شامل ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ اسپورٹس افیسرز محفوظ مکانی اور نثار چانڈیو کو کوارڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے ۔
میر پور خاص سینٹر پر ذوالفقار علی بھٹو ہاکی سٹیڈیم میں ٹرائلز منعقد ہوں گے اس سلسلے میں سعید الدین کو سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جبکہ ممبران میں نوید احمد ۔ شعیب علی بھٹی۔ کنول تاج۔ مس زمزم شامل ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ اسپورٹس افیسر وسدیو مالھی کو کوارڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔
شہید بے نظیر اباد میں ٹرائلز کا انعقاد شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ہاکی اسٹیڈیم نواب شاہ میں ہوگا۔ اس سلسلے میں سید اعجاز علی شاہ کو سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے
جبکہ ممبران میں سید غفران بخاری۔ محمد زبیر جٹ۔ محمد شاہد۔ ارائین۔ دانش اقبال۔ میڈم خالدہ عمر۔ مس میمون مظہر۔ مس صوبیہ عباس شامل ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ اسپورٹس افیسر عبدالرحیم راجپوت کو کواڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔
سندھ کے تمام ریجنل ہیڈ کوارٹرز پر ابتدائی ٹرائلز مکمل ہونے کے بعد فائنل سلیکشن ٹرائلز مورخہ 11 اکتوبر 2025 بروز ہفتہ کو خواتین کے لیے اور مردوں کی ٹیم کی لیے مورخہ 12 اکتوبر2025 بروز اتوار کو KHA سپورٹس کمپلیکس کراچی میں ٹرائلز منعقد ہوں گے۔
فائنل ٹرائلز کے لیے اولمپین افتخار سید کو سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جبکہ ممبران میں اولمپین حنیف خان۔ اولمپین وسیم فیروز۔ انٹرنیشنل لئیق لاشاری۔ رضوان تنویر۔ عارف محمود۔ شفقت حسین۔ غفران احمد اور سعید الدین شامل ہیں۔ جبکہ ڈسٹرکٹ اسپورٹس افیسر اسماعیل شاہ کو ابزرور اور ذوالفقار حسین اور سید حسن عسکری کو کوارڈینیٹرمقرر کیا گیا ہے۔



