سیمی فائنل مقابلوں کے مہمان خصوصی سینئر صحافی ایڈیٹر نئی بات شہزاد انور فاروقی تھے
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)قومی نیٹ بال چیمپیئن شپ کے خواتین ایونٹ میں سندھ اور پاکستان واپڈا جبکہ مردوں کے ایونٹ پاکستان واپڈا اور پاکستان ائیرفورس کی ٹیموں نے فائنل جگہ بنالی ۔پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آبادکے حمیدی حال میں جاری قومی نیٹ بال چیمپیئن شپ میں خواتین کے ایونٹ میں سندھ اور پاکستان واپڈا نے جبکہ مردوں کے ایونٹ پاکستان واپڈا اور پاکستان ائیرفورس کی ٹیموں نے فائنل جگہ بنالی۔ خواتین کے پہلے سیمی فائنل میں سندھ نے پنجاب کو 31-6 گول سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا، سندھ کی جانب سے قرت العین، سکینہ، نیاب رضیہ، یسرہ اور حنا نے شاندارکارگردگی کا مظاہرہ کیا، دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان واپڈا نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو 22-17 گول سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی، مردوں کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان واپڈا نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو 29-21 گول سے ہرادیا، جب کہ دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان ائیرفورس نے پولیس کو 33-19 گول سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔ سیمی فائنل مقابلوں میں مہمان خصوصی روز نامہ نئی بات کے ایڈیٹر شہزادانور فاروقی تھے ، دیگر مہمانوں میں واپڈا سپورٹس بورڈ کے سیکرٹری جنرل محمد رزاق گل،پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں، سیکرٹری جنرل محمد ریاض، اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر کرنل (ر ) غلام مرتضی شاہ اور سیکرٹری تنویراحمد کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
قومی نیٹ بال چیمپیئن شپ میںخواتین کے ایونٹ میں دس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا، گروپ اے میں سندھ، ایلیٹ پی این ایف، آزاد جموں و کشمیر، گروپ بی میں پاکستان واپڈا اور خیبر پختونخوا، گروپ سی میں پنجاب اور اسلام آباد، گروپ ڈی میں بلوچستان، گلگت بلتستان اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیمیں شامل ہیں ۔مردوں کے ایونٹ میں گیارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں پاکستان واپڈا، اسلام آباد اور گلگت بلتستان، گروپ بی میں پاکستان ائیرفورس، بلوچستان اور ہائر ایجوکیشن کمیشن، گروپ سی میں سندھ اور فاٹا جبکہ گروپ ڈی میں پنجاب، خیبرپخونخوا اور پاکستان پولیس شامل ہیں۔فائنل مقابلے آج پیر کو شام 5بجے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد کے حمیدی ہال میں کھیلے جائیں گے جبکہ تیسری پوزیشن کے لیے میچز صبح دس بجے شروع ہونگے، چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب شام 6 بجے ہوگی جس کے مہمان خصوصی وفاقی سیکرٹری منصوبہ بندی وترقیاتی شعیب احمد صدیقی ہونگے، فائنل مقابلوں کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کی جائیں گی۔