جمرود(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر فخر علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی کہ فاٹا و بالخصوص خیبر ایجنسی میں بیس بال کا بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن جہاں مجھے خوشی ہوئی وہاں مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حکومت کے جانب سے اس کھیل کو کوئی اہمیت نہیں دی جارہی ہے اور یہاں پر بیس بال کے کھلاڑی قبرستان میں موجود تھوڑے سے خالی جگہ میں کھیلتے ہوئے اتنی اچھی کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور بین الاقوامی سطح پر بیس بال اپنا ایک مثبت نام پیدا کررہے ہیں. انکا مزید کہنا تھا کہ میں یہاں پر اپنے باپ کے نام سے قائم کئے گئے مرحوم سید خاور شاہ بیس بال ٹورنامنٹ شریک ہونے کے لئے آیا تھا جس میں 6 ٹیموں نے حصہ لیا تھا اور ٹورنامنٹ کا فائنل تاج و نیو ایج پبلک سکولوں کے درمیان کھیلا گیا جس میں تاج پبلک سکول 7.5 سے نیو ایج پبلک سکول کو ہراتے ہوئے ٹورنامنٹ جیت لیا ہے.اس موقع پر فاٹا بیس بال فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری گل جان,نسبت علی خان وائس صدر اور فنا س سیکٹری کپتان آفریدی اور دیگر بھی موجود تھے.