دیگر سپورٹس

الریاض ٹگ آف وار کلب خیرپور نے سکھر ڈویژن چیمپئن شپ جیت لی

الریاض ٹگ آف وار کلب خیرپور نے سکھر ڈویژن چیمپئن شپ جیت لی

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈپارٹمنٹ حکومتِ سندھ کے تعاون سے اور سکھر ڈویژن ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام سکھر ڈویژن انٹر کلب ٹگ آف وار چیمپئن شپ 2025 کا کامیاب انعقاد گورنمنٹ ناز پائلٹ سیکنڈری اسکول خیرپور میں ہوا۔

چیمپئن شپ میں سکھر، خیرپور اور گھوٹکی اضلاع کی چھ بہترین ٹیموں نے شرکت کی۔ فائنل ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد الریاض ٹگ آف وار کلب خیرپور نے حیدری ٹگ آف وار کلب کو دو ایک پل سے شکست دے کر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ تقریبِ اختتام کے مہمانِ خصوصی معروف سماجی رہنما ایڈووکیٹ شفقت حسین مھیسر تھے۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس سکھر ریجن میر محمد کلہوڑو، صدر سپلا خیرپور پروفیسر فدا حسین مھیسر، صدر سکھر ڈویژن ٹگ آف وار ایسوسی ایشن پروفیسر جاوید رسول راھپوٹو، سینئر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن محمد امین ارائیں،

پروفیسر نجم الحسن، عرفان علی (سیکریٹری ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن خیرپور)، ساجد جمالی (سیکریٹری ڈسٹرکٹ ونجھ وٹی ایسوسی ایشن)، صداقت حسین پٹھان (سیکریٹری ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن)،

پروفیسر فہیم احمد جمانی، پروفیسر عامر رضا رضوی، حامد علی، سید غلام علی شاہ، غلام مصطفیٰ ڈھوٹ ایڈووکیٹ، سید منہال حسین، شوکت علی ڈھوٹ، علی گوہر لاشاری، الطاف سیلرو، عبدالرزاق پھلپوٹو اور ریاض شیخ سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔

اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی نے کامیاب ٹیموں، کھلاڑیوں اور منتظمین میں ٹرافیاں، شیلڈز اور کیش پرائزز تقسیم کیے۔ اپنے خطاب میں ایڈووکیٹ شفقت حسین مھیسر نے کہا کہ اس طرح کے کھیلوں کے انعقاد سے نوجوانوں میں نہ صرف برداشت، نظم و ضبط اور ٹیم ورک کا جذبہ پیدا ہوتا ہے بلکہ منفی سرگرمیوں سے بھی ان کی دوری ممکن ہوتی ہے۔

حکومت سندھ اور اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے ایسے ایونٹس کا تسلسل قابلِ تحسین ہے۔”
آخر میں، صدر سکھر ڈویژن ٹگ آف وار ایسوسی ایشن پروفیسر جاوید رسول راھپوٹو نے تمام شرکاء، ٹیموں اور مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اسی جوش و جذبے کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!