کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام 35 ویں نیشنل گیمز کے ٹرائلز کاانعقاد

کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام 35 ویں نیشنل گیمز کے ٹرائلز کاانعقاد
کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام 35ویں نیشنل گیمز کے ٹرائلز اولمپئن حنیف خان و ڈاکٹر جنید علی شاہ کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال پر منعقد ہوئے۔ ٹرائلز کی نگرانی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اولمپئن افتخار سید نے کی،
جبکہ پینل میں اولمپئن وسیم فیروز، انٹرنیشنل لائق لاشاری، انٹرنیشنل تسلیم عثمانی، انٹرنیشنل پلیئر سلمان شیخ، ماہیہ معین، سمیرہ نسیم اور بتول کاظم شامل تھیں۔ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر اسماعیل شاہ بھی بطور آبزرور اس موقع پر موجودتھے۔
کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید امتیاز علی شاہ نے ٹرائلز کا معائنہ کیا اور کھلاڑیوں کو نیشنل گیمز کے لیے بھرپور تیاری اور بہترین کارکردگی دکھانے کی ہدایت کی۔
کے ایچ اے ویمن ونگ کی صدر محترمہ اسماء علی شاہ بھی موجود تھیں جنہوں نے کراچی کی لڑکیوں کے حوصلے بلند کیے۔ٹرائلز میں 100 سے زائد لڑکے شریک ہوئے جن میں سے 48 کھلاڑیوں کو سندھ ٹیم ٹرائلز کے لیے منتخب کیا گیا،
جبکہ 50 لڑکیوں میں سے 24 باصلاحیت کھلاڑیوں کو اگلے مرحلے کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا۔منتخب کردہ بوائز کھلاڑیوں میں عبدالرفیع، علی غوری، سلیم، صفیر، عثمان حمید انصاری، تنویر احمد، ظفیر، شہباز، عامر، علی آفریدی، سمیع،
صدیق، عبدالباری، عبیر، دانیال، مجتبیٰ، محسن، کبیر، اذان، علی عباس، مبشر، کاکا، بلاول، غلام، حماد، ایس احمد، طلحہ، فیاض، فراز دق، ہادی، علی حسنین، محمد ریان حمید انصاری، فاخر، ریان محمود، عبیس، احتشام علی،
معراج محمد علی، حسنین علی، معراج کاظم، صداقت علی، امتیاز علی، وقار حسن، محمد اشرف، سلام علیکم، فیاض خان، میر موسیٰ، میر اسحاق اور محمد ایان شامل ہیں جبکہ گرلز کھلاڑیوں میں شازمہ نسیم، یسریٰ مبین، ندا انجم،
حفصہ ظفر، سندس صدیقی، رمایسہ، سیدہ عائشہ محمود، مہک، رجا معیز، ثمینہ تبسم، کنزہ ندیم، اقرا اقبال، گلناز، دعا یاسین، مسفرہ فرقان، ماہین علوی، مومل سکینہ، مریم زاہد، دعا خان، صائمہ غلام، ماہ نور، حمنا ندیم، سحرش صابر اور عائشہ عارف شامل ہیں۔
اعلان کے مطابق سندھ گرلز ٹیم کے فائنل ٹرائلز 11 اکتوبر بروز ہفتہ سہ پہر 3 بجے، جبکہ سندھ بوائز ٹیم کے ٹرائلز 12 اکتوبر بروز اتوار سہ پہر 3 بجے کے ایچ اے اسٹیڈیم میں ہی منعقد ہوں گے۔



