بابراعظم سمیت کئی پاکستانی کرکٹرز بگ بیش لیگ کھیلنے کیلئے تیار

بابراعظم سمیت کئی پاکستانی کرکٹرز بگ بیش لیگ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
ذرائع کے مطابق جن کرکٹرز کو این او سی جاری ہو چکے ہیں انہیں بی بی ایل کھیلنے کی اجازت ہو گی، قومی کرکٹرز اور کرکٹ آسٹریلیا کو اس حوالے سے مطلع کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے چند ہفتے قبل لیگز کے لیے کھلاڑیوں کے این او سی ہولڈ کرنے کا اعلان کیا تھا، 7 قومی کھلاڑیوں کے بگ بیش لیگ کے لیے معاہدے ہیں۔
بابر اعظم babar azam، شاہین آفریدی، حارث رؤف، شاداب خان، محمد رضوان، حسن علی اور حسان خان کے بی بی ایل میں معاہدے ہیں اور بگ بیش لیگ کی ٹیمیں پاکستانی کرکٹرز کی منتظر ہیں۔
ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کو پہلے سے معاہدوں اور جاری این او سی کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
بگ بیش لیگ 14 دسمبر کو شروع ہو رہا ہے، سڈنی سکسرز نے آنے والے بگ بیش لیگ سیزن سے قبل بابرستان کے نام سے ایک خصوصی فین زون قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔



