کرکٹ

ڈویلیئرز نے کوہلی اور روہت پر تنقید کرنیوالوں کو ’لال بیگ‘ قرار دیدیا

ڈویلیئرز نے کوہلی اور روہت پر تنقید کرنیوالوں کو ’لال بیگ‘ قرار دیدیا

جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اور “مسٹر 360” کے لقب سے مشہور اسٹار بیٹر اے بی ڈویلیئرز نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے دو تجربہ کار بیٹرز، روہت شرما اور ویرات کوہلی پر تنقید کرنے والوں کو سخت جواب دیتے ہوئے انہیں “لال بیگ” قرار دیا۔

حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں روہت شرما نے شاندار فارم دکھاتے ہوئے ایک نصف سنچری اور ایک سنچری اسکور کی، جبکہ ویرات کوہلی ابتدائی دو میچوں میں صفر پر آؤٹ ہونے کے باوجود تیسرے میچ میں 74 رنز کی اہم اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے۔

بھارتی ٹیم مینجمنٹ آئندہ 2027 ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف ہے اور اسی سلسلے میں شبمن گل کو ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ تاہم بعض ناقدین سینئر کھلاڑیوں، خصوصاً روہت شرما اور ویرات کوہلی، پر غیر ضروری تنقید کر رہے ہیں۔

اپنے فیس بک لائیو سیشن میں ڈویلیئرز نے کہا کہ “مجھے سمجھ نہیں آتی یہ لوگ کہاں سے آ جاتے ہیں، جیسے ہی کسی کھلاڑی کے کیرئیر پر بات شروع ہوتی ہے، یہ لال بیگوں کی طرح اپنے بلوں سے نکل آتے ہیں۔”

انہوں نے کہا کہ ایسے تجربہ کار کھلاڑیوں پر تنقید کرنا افسوسناک ہے جنہوں نے برسوں اپنے ملک کے لیے شاندار خدمات انجام دی ہیں۔ ڈویلیئرز کے مطابق روہت اور ویرات جیسے کھلاڑیوں کو سراہا جانا چاہیے، نہ کہ تنقید کا نشانہ بنایا جائے، کیونکہ یہ رویہ کھیل کی روح کے منافی ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!