چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے غنی لاہور سکول کرکٹ کپ 2025 کا افتتاح کر دیا
ٹورنامنٹ کھیلنے والی سکولز کی 8 ٹاپ ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ساتھ تعارف کرایا گیا


چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے غنی لاہور سکول کرکٹ کپ 2025 کا افتتاح کر دیا ۔
ٹورنامنٹ کھیلنے والی سکولز کی 8 ٹاپ ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ساتھ تعارف کرایا گیا
چئیرمین پی سی بی نے تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی ۔
لاہور سکول کرکٹ کپ کے انعقاد پر غنی انسٹیٹیوٹ آف کرکٹ اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا سکول کپ کے بہترین بیٹر۔ باولر۔
آل راؤنڈر۔ وکٹ کیپر اور دیگر کیٹیگریز کے لئے نقد انعامات کا اعلان
پی سی بی ہر کیٹیگری کے بہترین کھلاڑی کی بھرپور حوصلہ افزائی کرے گا۔
غنی انسٹیٹیوٹ آف کرکٹ فاتح ٹیم کو 10 لاکھ اور رنر اپ ٹیم کو 5 لاکھ روپے انعام دے گا
لاہور،یکم نومبر،2025۔ ; چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی غنی انسٹیٹیوٹ آف کرکٹ ڈیفنس آمد ۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے غنی لاہور سکول کرکٹ کپ 2025 کا افتتاح کیا۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا ٹورنامنٹ کھیلنے والی سکولز کی 8 ٹاپ ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ساتھ تعارف کرایا گیا۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور بہترین کھیل کھیلنے کی تلقین کی۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی سی بی کے تعاون سے لاہور سکول کرکٹ کپ کے انعقاد پر غنی انسٹیٹیوٹ آف کرکٹ اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی ۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی سکول ٹیموں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ینگ سٹارز کی تلاش کے لیے ٹورنامنٹ کے انعقاد کے اقدام کو سراہا۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سکول کپ کے بہترین بیٹر۔ باولر۔ آل راؤنڈر۔ وکٹ کیپر اور دیگر کیٹیگریز کے لئے نقد انعامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی ہر کیٹیگری کے بہترین کھلاڑی کی بھرپور حوصلہ افزائی کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ غنی انسٹیٹیوٹ آف کرکٹ کی جانب سے سکول کپ کی فاتح ٹیم کو 10 لاکھ اور رنر اپ ٹیم کو 5 لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔سکول کپ کے سیمی فائنل اور فائنل قذافی سٹیڈیم میں کرائے جائیں گے۔
ینگ سٹارز کو آگاہ کرنا ہے کہ کس طرح انہوں نے اپنی خوراک اور فٹنس کا خیال رکھنا ہے۔انوار غنی نے اسلام آباد میں بھی کرکٹ کلب بنانے سے اتفاق کیا ہے۔ امید ہے کہ جلد اس کرکٹ کلب کا افتتاح ہو گا۔
انوار غنی۔ غنی انسٹیٹیوٹ آف کرکٹ کے اعلی حکام ۔ پی سی بی کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک عبداللہ خرم نیازی۔ وہاب ریاض بھی اس موقع پر موجود تھے۔



