عبدالغفار خان کا باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن میڈیا کوآرڈینیٹر کی عہدے سے استعفیٰ

عبدالغفار خان کا باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن میڈیا کوآرڈینیٹر کی عہدے سے استعفیٰ
(اسپورٹس ڈیسک – باجوڑ) باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کے میڈیا کوآرڈینیٹر عبدالغفار خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عبدالغفار خان نے کہا کہ وہ ایک عرصے سے باجوڑ کرکٹ کے فروغ کے لیے اپنی خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں، تاہم ذاتی اور پیشہ ورانہ مصروفیات کے باعث اب مزید ذمہ داریاں نبھانا ممکن نہیں رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ انہوں نے بڑی سوچ بچار کے بعد کیا ہے، اور اس دوران انہوں نے ہمیشہ کوشش کی کہ باجوڑ کے نوجوانوں کو کرکٹ کے میدان میں زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ اس دوران ضلع میں کئی نئے ٹیلنٹ سامنے آئے، جو مستقبل میں پاکستان کرکٹ کا اثاثہ بن سکتے ہیں۔
عبدالغفار خان نے کھلاڑیوں اور میڈیا کے تمام نمائندوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہمیشہ ان پر اعتماد کیا اور ان کے ساتھ ہر قدم پر تعاون جاری رکھا۔
انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی کرکٹ اور دیگر کھیلوں کی ترقی کے لیے اپنی صحافتی خدمات، کالم نویسی اور کمنٹری کے ذریعے سرگرم رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیل نوجوانوں کو مثبت سوچ، نظم و ضبط اور اتحاد کا سبق دیتا ہے، اور یہی جذبہ انہیں ہمیشہ کھیل سے جوڑے رکھے گا۔
واضح رہے کہ عبدالغفار خان ایک معروف اسپورٹس جرنلسٹ، کالم نگار اور اردو کرکٹ کمنٹیٹر ہیں جو گزشتہ دو دہائیوں سے کھیلوں کی رپورٹنگ اور تجزیہ میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔
وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر مختلف کرکٹ ایونٹس کی کوریج کر چکے ہیں، جن میں آئ سی سی چیمپئنز ٹرافی، اور پی ایس ایل شامل ہیں۔



