دوسرا آئی ٹی بی اے ماسٹرز ٹین پن باؤلنگ کپ ٹورنامنٹ 22 نومبر کو کھیلا جائے گا

دوسرا آئی ٹی بی اے ماسٹرز ٹین پن باؤلنگ کپ ٹورنامنٹ 22 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
اسلام آباد : اسلام آباد ٹین پن باؤلنگ ایسوسی ایشن (آئی ٹی بی اے) کے زیر اہتمام دوسرا آئی ٹی بی اے ماسٹرز ٹین پن باؤلنگ کپ ٹورنامنٹ 22 نومبر کو لیزر سٹی باؤلنگ کلب، صفا گولڈ مال، ایف سیون مرکز، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ کا افتتاح پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن کریں گے۔
گزشتہ روز اسلام آباد ٹین پن باؤلنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری دانیال اعجاز نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور ٹورنامنٹ میں وفاقی دارالحکومت کے بائولرز حصہ لیں گے۔
ٹورنامنٹ میں دو کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں سنگلز اور ڈبلز کیٹگریز کے ایونٹ شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
دانیال اعجاز نے کہاکہ ٹورنامنٹ کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس 20 نومبر کو ہوگا جس کی صدارت اسلام آباد ٹین پن باؤلنگ ایسوسی ایشن کے آغا محمد علی شاہ کریں گے۔



