
کراچی میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں انڈر 15 کھلاڑیوں میں مستقبل اسٹارز موجود ہیں ; ندیم عمر
چیئرمین کرکٹ بورڈ اور ڈائریکٹر کرکٹ آ پریشنز کے مشکور ہیں
انھوں نے کراچی کی ٹیم کو قائد اعظم ٹرافی میں کھیلنے کا موقع فراہم کیا –
صدر آ رسی اے کے ۔ افتتاحی میچ میں محمد امام کی شاندار سینچر ی۔
کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) کراچی میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے انڈر 15 کرکٹ ٹورنامنٹ میں مستقبل کے اسٹارز موجود ہیں مجھے امید ہے یہ اسٹارز مستقبل میں اپنے شاندار کھیل سے دنیائے کرکٹ میں اپنے ملک اور شہر کا نام روشن کرینگے
ان خیالات کا اظہار ندیم عمر صدر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی نے آر سی اے کے انڈر 15لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر اوول گراؤنڈ پر کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا
اس موقع پر انھوں نے کہا کہ میں جناب محسن نقوی صاحب چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اور عبداللہ خرم نیازی صاحب ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ آ پریشنز کا بے حد مشکور ہوں
کہ انہوں نے کراچی کی ٹیم کو قائد اعظم ٹرافی میں کھیلنے کا موقع فراہم کیا اور کراچی کے کھلاڑیوں نے قائدِ اعظم ٹرافی جیت کر ثابت کیا کہ کراچی کی ٹیم قائد اعظم ٹرافی کھیلنے کی حقدار تھیں
اس موقع پر انھوں نے کہا کہ انڈر 15,17 کرکٹ ٹورنامنٹ خرم نیازی صاحب کے کرکٹ سب کے لیئے پروگرام کا حصہ ہیں جس سے ملک کے باصلاحیت کھلاڑی ابھر کر سامنے آئینگے
عبداللہ خرم نیازی پورے ملک کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹس کھیلنے کے مواقع فراہم کر کے ان کے کے کھیل کو قومی سطح پر اجا گر کر رہے ہیں مجھے اس بات کی بھی خوشی ہے کہ آ ر سی اے کے کے عہدیداران یکجا ہیں
اس موقع پر خالد نفیس چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی آ رسی اے کے نے کہا کہ ندیم عمر صاحب انشاللہ مستقبل میں بھی ہمارے صدر ہونگے ندیم عمر وہ صدر ہیں جو کرکٹ کے فروغ کے لئیے ہر طرح کا تعاون کرتے ہیں
مگر ان کو تصویریں بنوانے کا شوق نہیں ہے اور ندیم عمر کی قیادت میں کراچی کی کرکٹ ترقی کی راہ پر گامزن ہے ندیم عمر کا چاہتے ہیں کہ کراچی کے کھلاڑی ملک کی زیادہ سے زیادہ نمائندگی کریں جس کے لیئے
ہم سب ان کی قیادت میں باصلاحیت کھلاڑیوں کو سامنے لانے کے لئیے کوشاں ہیں . بعدازاں ندیم عمر نے گیند کو ہٹ لگا کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ افتتاحی میچ میں ارسی اے کے گر ین نے ارسی اے کے یلو کو 108 رنز سے ہرا دیا۔
ارسی اے بلوز نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 287 رنز بنائے محمد امام نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 23 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 145، قا ضی سید جاسر الدین نے 40، ارمان شہزاد نے 32، حسان احمد صدیقی نے 31 اور ریان خان نے 19 رنز بنائے۔جواب میں ارسی اے یلو نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے۔
ازان عباسی نے 59،سفیان نفیس نے 36، جازم علی خان نے 30 رنز بنائے۔ حسن فرحان اور محمد شایان نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جناح کالج گراؤنڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں ارسی اے بلوز نے ارسی وایٹس کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔
ارسی اے وایٹس نے 144 رنز بنائے۔ معسو د علی نے 82 رنز بنائے۔ سید شان باقر نے 4، حیدر علی اور عبدل رحمان نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں ارسی اے بلوز نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنا لئے۔ ایش ملک نے 79، محمد ولی نے 23، فیصل قربان شاہ نے 19 رنز ناٹ آؤٹ بنا ے۔
تقریب میں محمد توصیف صدیقی قائم مقام سکریٹری آ ر سی اے کے ، وصال انصاری ، آعظم خان، محمد احمد نقوی اسسٹنٹ سکریٹریز آ ر سی اے کے ،ناصر یوسف لیگل ایڈوائزر آ رسی اے کے،عارف وحید خان سکریٹری زون ایک،طارق حفیظ خازن خازن زون ایک،نصرت اللہ سکریٹری زون دو،نصرت محبوب ،افضل شری،نظام الدین،حسن خان،
اقبال خان,ناصر جمال زون دو،محمد رئیس صدر ،افضل قریشی سکریٹری ،علی حسین خازن زون تین،ایس ایم عاصم،نو شاد احمد خان خازن زون چار،پرویز،محمد سمیع خان صدر ،محمد سعید جبار،
سکریٹری،عمران انجم شیخ خازن،شہباز قریشی ،افتخار کالو،زون پانچ محمد رئیس الدین خازن ،نوید الامین،جوائنٹ سکریٹری زون چھ،مظہر علی اعوان صدر زون سات،اول خان،جاوید اقبال ،ظفر احمد،امیر الدین انصاری ،زونل اور ریجنل کوچز بھی موجود تھے۔



