ہاکی

قومی ہاکی ٹیم ورلڈکپ کوالیفائر میں شرکت کیلیے مصر پہنچ گئی

قومی ہاکی ٹیم ورلڈکپ کوالیفائر میں شرکت کیلیے مصر پہنچ گئی

مصر (اسماعلیہ) قومی ہاکی ٹیم ایف آئی ایچ مینز ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ میں شرکت کے لیے اسماعلیہ، مصر پہنچ گئی ہے۔

یکم تا 7 مارچ تک جاری رہنے والے اس اہم مرحلے میں گرین شرٹس عالمی کپ تک رسائی کی جنگ لڑیں گے۔

اسماعلیہ ایئرپورٹ پر پاکستان ایمبیسی کے ڈاکٹر طلحہ اور دیگر سفارتی حکام نے قومی اسکواڈ کا پرتپاک استقبال کیا۔ کھلاڑیوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا، جس سے ٹیم کے حوصلے مزید بلند ہوگئے۔

قومی ٹیم اپنے مہم کا آغاز یکم مارچ کو چین کے خلاف کرے گی۔ دو مارچ کو ملائیشیا سے ٹکراؤ ہوگا جبکہ تین مارچ کو آسٹریا کے خلاف اہم مقابلہ شیڈول ہے۔

تین روز میں تین بڑے معرکے، اور ہر میچ ورلڈ کپ کے خواب سے جڑا ہوا۔ اب نظریں اسماعلیہ کے میدان پر ہیں، جہاں شاہین اپنا لوہا منوانے کے لیے تیار ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!