ڈبلن(سپورٹس لنک رپورٹ) آئرلینڈ کے خلاف تاریخی ٹیسٹ میچ میں 160 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی 3 وکٹیں گر گئی ہیں۔اس سے قبل میزبان ٹیم نے پانچویں روز 7 وکٹوں کے نقصان پر 319 رنز سے اپنی دوسری اننگز شروع کی لیکن اس کے آخری تینوں کھلاڑی محض 20 رنز کا اضافہ کرسکے اور پوری ٹیم 339 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔آئرلینڈ کی جانب سے کیون اوبرائن نے سب سے زیادہ 118 رنز بنائے اور محمد عباس کی گیند پر حارث سہیل کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 66 رنز دے کر 5، محمد عامر نے 63 دے کر 3 جب کہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔آئرلینڈ کی ٹیم ٹیسٹ کا درجہ ملنے کے بعد اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے۔ڈبلن میں میچ کے پانچویں روز بارش کی بھی پیش گوئی ہے اور اگر ایسا ہوا تو میچ ڈرا ہوسکتا ہے۔