PSL2026

پی ایس ایل 11 فائنل: وزیراعظم نے تماشائیوں کو فائنل دیکھنے کی اجازت دیدی

چیئرمین پی سی بی نے فیصلے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا

وزیراعظم نے اسٹیڈیم میں فائنل دیکھنے کی اجازت دے دی

وزیراعظم شہباز شریف نے کفایت شعاری اقدامات کے باوجود پی ایس ایل 11 فائنل میں شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دے دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ میں نے وزیراعظم شہبازشریف سے تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دینے کی درخواست کی تھی جب کہ وزیر اعظم بھی چاہتے تھے کہ شائقین کو اجازت ملنی چاہیے۔

محسن نقوی نے کہا کہ فرنچائز مالکان کی درخواست پر وزیر اعظم نے پی ایس ایل فائنل میں شائقین کو اسٹیڈیم آنےکی اجازت دے دی ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے فیصلے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کا فائنل 3 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!