Gamesدیگر سپورٹس

فری فائر ورلڈ سیریز پاکستان اسپرنگ 2026: ڈی پی ڈومینیٹرز نے قومی ٹائٹل اپنے نام کر لیا

فری فائر ورلڈ سیریز پاکستان اسپرنگ 2026: ڈی پی ڈومینیٹرز نے قومی ٹائٹل اپنے نام کر لیا،

EWC 2026 کے لیے کوالیفائی

کراچی: 2026ڈی پی ڈومینیٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فری فائر ورلڈ سیریز (FFWS) پاکستان اسپرنگ 2026 کا ٹائٹل جیت لیا اور سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہونے والے ای اسپورٹس ورلڈ کپEWC 2026کے لیے پاکستان کی نمائندگی حاصل کر لی۔

یہ ایونٹ ٹیپ شاپ کے تعاون اور ٹیپ میڈ کے زیرِ اہتمام منعقد ہوا، جس میں پاکستان کی بہترین 12 ٹیموں نے حصہ لیا۔ گرینڈ فائنل کراچی کے ویمن اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوا جہاں 700 سے زائد شائقین نے مقابلے کا براہِ راست مشاہدہ کیا۔

مقابلے میں برمودا، کلاہاری اور سولارا جیسے مشہور میپس پر سخت اور سنسنی خیز میچز دیکھنے کو ملے۔ تجربہ کار ٹیموں جیسے ٹوٹل ونرز اور RZX ای سپورٹس نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا، تاہم ڈی پی ڈومینیٹرز نے غیر معمولی حکمت عملی، مستقل مزاجی اور جارحانہ کھیل کے ذریعے میدان مار لیا

۔ڈی پی ڈومینیٹرز نے مجموعی طور پر 115 پوائنٹس حاصل کیے اور 2 بویا کے ساتھ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 70 کِلز کیے۔ اس شاندار کارکردگی کے ذریعے انہوں نے رنر اپ خان آفیشل کو 9 پوائنٹس کے فرق سے شکست دی۔

اس کامیابی کے ساتھ ڈی پی ڈومینیٹرز نے 18 لاکھ روپے کا انعام بھی اپنے نام کیا اور عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔

ایونٹ میں ٹیپ شاپ اور ٹیپ میڈ کے سی ای او یاسر پاشا نے پاکستان میں ایسپورٹس کے فروغ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شراکت داروں کے ساتھ تعاون خطے میں مسابقتی گیمنگ کے مستقبل کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ادارہ طویل عرصے سے گیمنگ کمیونٹی کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے اور مستقبل میں بھی کھلاڑیوں کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

اب ڈی پی ڈومینیٹرز جولائی 2026 میں ریاض میں ہونے والے EWC 2026 میں دنیا کی 17 بہترین ٹیموں کے خلاف میدان میں اتریں گے، جہاں وہ پاکستان کی ای سپورٹس کمیونٹی کی نمائندگی کریں گے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!