دیگر سپورٹسوالی بال

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: بنگلہ دیش نے ازبکستان کو شکست دے دی

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ:

بنگلہ دیش نے پانچ سیٹوں کے سنسنی خیز مقابلے میں ازبکستان کو 3-2 سے شکست دے دی

اسلام آباد;  زونگ 5G سینٹرل ایشین والی بال ایسوسی ایشن (CAVA) مینز والی بال چیمپئن شپ 2026 کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ازبکستان کو پانچ سیٹوں پر مشتمل انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دے دی میچ کا آغاز بنگلہ دیش کے جارحانہ کھیل سے ہوا

اور اس نے پہلا سیٹ 25-20 سے جیت کر برتری حاصل کر لی دوسرے سیٹ میں ازبکستان نے بھرپور کم بیک کرتے ہوئے سخت مقابلے کے بعد 28-26 سے کامیابی سمیٹی اور مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا

تیسرے سیٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان اعصاب شکن مقابلہ دیکھنے میں آیا، تاہم بنگلہ دیش نے 26-24 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر برتری حاصل کر لی

چوتھے سیٹ میں ازبکستان نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 25-21 سے فتح حاصل کی اور میچ کو فیصلہ کن پانچویں سیٹ تک پہنچا دیا فیصلہ کن سیٹ میں دونوں ٹیموں نے جیت کے لیے بھرپور جدوجہد کی،

لیکن بنگلہ دیش نے دباؤ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 15-12 سے کامیابی حاصل کی اور میچ 3-2 سے اپنے نام کر لیا.

بنگلہ دیش کی یہ فتح چیمپئن شپ میں اس کے لیے اہم ثابت ہوئی، جبکہ دونوں ٹیموں نے اعلیٰ معیار کی والی بال پیش کر کے شائقین سے خوب داد وصول کی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!