Gamesدیگر سپورٹس

کراچی: اسلامیہ کلب کے زیرِ اہتمام آزادی کپ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ 2026 کا شاندار انعقاد

اسلامیہ کلب آزادی کپ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ 2026 ; 

ارحم بن فرخ انڈر 19 کے چیمپئن، محمد عباس نے اوپن سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

کراچی: اسلامیہ کلب کے زیرِ اہتمام آزادی کپ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ 2026 کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں مردوں، جونیئر بوائز اور خواتین کیٹیگریز میں کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی۔

ٹورنامنٹ کے انڈر 19 بوائز سنگلز فائنل میں ارحم بن فرخ نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے محمد عباس کو 3-1 سے شکست دے کر چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔

دوسری جانب مینز اوپن سنگلز فائنل میں محمد عباس نے سخت اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد ارحم بن فرخ کو 3-2 سے شکست دے کر اوپن سنگلز کا ٹائٹل جیت لیا۔

خواتین سنگلز کے فائنل میں فاطمہ دانش نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا، جبکہ سارا دانش رنر اَپ رہیں۔

نمایاں نتائج ;  انڈر 19 بوائز سنگلز چیمپئن: ارحم بن فرخ ; انڈر 19 بوائز سنگلز رنر اَپ: محمد عباس ; مینز اوپن سنگلز چیمپئن: محمد عباس ; مینز اوپن سنگلز رنر اَپ: ارحم بن فرخ ; خواتین سنگلز چیمپئن: فاطمہ دانش ; خواتین سنگلز رنر اَپ: سارا دانش

آزادی کپ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 48 مرد کھلاڑیوں، 32 انڈر 19 بوائز کھلاڑیوں اور 16 خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی، جس کے باعث ایونٹ میں سخت اور دلچسپ مقابلے دیکھنے میں آئے۔

ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد میں فراز سہیل، حسین ویرانی، علی سنان اور کرن نے بطور ایونٹ آرگنائزر اہم کردار ادا کیا۔ منتظمین کی جانب سے کھلاڑیوں کو بہترین پلیٹ فارم فراہم کرنے اور ٹیبل ٹینس کے فروغ کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو بھی سراہا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!